حضرت امام جعفرصادق عليه السلام



امام ابوحنیفہ کی شاگردی کامسئلہ

          یہ تاریخی مسلمات سے ہے کہ جناب امام ابوحنیفہ حضرت امام محمدباقر علیہ السلام اورحضرت امام جعفرصادق علیہ السلام Ú©Û’ شاگردتھے لیکن علامہ تقی الدین ابن تیمیہ Ù†Û’ ہمعصر ہونے Ú©ÛŒ وجہ سے اس میں منکرانہ شبہ ظاہرکیاہے ان Ú©Û’ شبہ کوشمس العلماء علامہ شبلی نعمانی Ù†Û’ ردکرتے ہوئے تحریرفرمایاہے ”ابوحنیفہ ایک مدت تک استفادہ Ú©ÛŒ غرض سے امام محمدباقر Ú©ÛŒ خدمت میں حاضررہے اورفقہ وحدیث Ú©Û’ متعلق بہت بڑاذخیرہ حضرت ممدوح کافیض صحبت تھا امام صاحب Ù†Û’ ان Ú©Û’ فرزندرشیدحضرت امام جعفرصادق علیہ السلام Ú©ÛŒ فیض صحبت سے بھی بہت Ú©Ú†Ú¾ فائدہ اٹھایا،جس کاذکرعموما تاریخوں میں پایاجاتاہے ابن تیمیہ Ù†Û’ اس سے انکارکیاہے اوراس Ú©ÛŒ وجہ یہ خیال Ú©ÛŒ ہے کہ امام ابوحنیفہ حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام Ú©Û’ معاصراورہمعصرتھے اس لیے ان Ú©ÛŒ شاگردی کیونکر اختیارکرتے لیکن یہ ابن تیمیہ Ú©ÛŒ گستاخی اورخیرہ چشمی ہے امام ابوحنیفہ لاکھ مجتہد اورفقیہہ ہوں لیکن فضل وکمال میں ان کوحضرت جعفرصادق سے کیانسبت ØŒ حدیث وفقہ بلکہ تمام مذہبی علوم اہل بیت Ú©Û’ گھرسے Ù†Ú©Ù„Û’ ہیں ”وصاحب البیت ادری بمافیہا“ گھروالے ہی گھرکی تمام چیزوں سے واقف ہوتے ہیں (سیرة النعمان ص Û´Ûµ ØŒ طبع آگرہ)Û”

امام جعفرصادق علیہ السلام کے بعض نصائح وارشادات

علامہ شبلنجی تحریرفرماتے ہیں :

          Û± Û”  سعید وہ ہے جوتنہائی میں اپنے کولوگوں سے بے نیازاورخداکی طرف جھکاہواپائے Û”

          Û² Û”  جوشخص کسی برادرمومن کادل خوش کرتاہے خداوندعالم اس Ú©Û’ لیے ایک فرشتہ پیداکرتاہے جواس Ú©ÛŒ طرف سے عبادت کرتاہے اورقبرمیں مونس تنہائی ،قیامت میں ثابت قدمی کاباعث، منزل شفاعت میں شفیع اورجنت میں پہنچانے مین رہبرہوگا۔

          Û³ Û”  نیکی کاتکملہ یعنی کمال یہ ہے کہ اس میں جلدی کرو،اوراسے Ú©Ù… سمجھو،اورچھپاکے کرو۔

          Û´ Û”  عمل خیرنیک نیتی سے کرنے کوسعادت کہتے ہیں۔

          Ûµ Û”  توبہ میں تاخیرنفس کادھوکہ ہے۔  Û¶ Û”  چارچیزیں ایسی ہیں جن Ú©ÛŒ قلت کوکثرت سمجھناچاہئے Û± ۔آگ، Û² Û” دشمنی ØŒ Û³ Û” فقیر، Û´ ۔مرض

          Û· Û”  کسی Ú©Û’ ساتھ بیس دن رہناعزیزداری Ú©Û’ مترادف ہے Û”   Û¸ Û” شیطان Ú©Û’ غلبہ سے بچنے Ú©Û’ لیے لوگوں پراحسان کرو۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next