یمن ،احادیث وروایات کا مرکز

سيد حسين حيدر زيدي


مختلف مراکز و مدارس سے جو حدیثیںجمع ہوئی ہیں ان میںمدرسہ یمن کی حدیثیںزیادہ صحیح اور بہترین ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یمانی محدثین حدیث اور اس کی اسانید کو ضبط و ثبت کرنے میں بہت زیادہ شدت سے کام لیتے تھے ۔ جیسا کہ خطیب بغدادی نے اس سلسلہ میںکہا ہے: '' ولاھل یمن روایات جیدة و طرق صحیحة مرجعھا الی الحجاز'' (بغدادی ١٤٠٣، ج٢، ص ٢٨٧) ۔ اسی طرح حاکم نیشاپوری نے اس متعلق اظہار خیال کیا ہے: ''اصح اسانید الیمانین:معمرعن ہمام بن منبہ عن ابی ہریرة(نیشاپوری ١٩٣٧،ص ٥٥) ۔

 

Ù£Û”  مدرسہ یمن Ú©Û’ علماء کا علوم حدیث Ú©Û’ متعلق اہتمام کرنا

مدرسہ حدیثی یمن کی ایک خصوصیت (جو کہ اس مدرسہ کی علمی نشو ونما کو ظاہر کرتی ہے) یہ ہے کہ ان کے علماء اورمشاہیر نے علوم حدیث پر زیادہ توجہ دی ہے یعنی مدرسہ یمن کے بہت سے محدثین نے حدیث کو نقل کرنے کے علاوہ حدیث کے دوسرے علوم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ مثال کے طور پر طاوس بن کیسان الیمانی، وہب بن منبہ، معمر بن راشد، عبدالرزاق بن ہمام اور ہشام بن یوسف الصنعانی کا شمار ان بزرگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے رجال، مصطلح الحدیث اور غریب الحدیث جیسے علوم میںنظر دی ہے اور ان علوم پر اپنا نظریہ پیش کیا ہے (مراجعہ کریں: کبسی ١٤٢٥، ص ٥٣٣) ۔

 

٤۔ مدرسہ یمن کی کثرت احادیث

مدرسہ یمن Ú©ÛŒ دوسری خصوصیت یہ ہے کہ آج جتنی بھی حدیثیں موجود ہیں ان میں اکثر Ùˆ بیشتر حدیثیں مدرسہ یمن Ú©ÛŒ دین ہے ØŒ جیسا کہ عبدالرزاق بن ہمام Ù†Û’ ان Ú©ÛŒ احادیث Ú©ÛŒ تعداد Ú©Û’ متعلق کہا ہے:  '' کتبت عن معمر عشرة الآف حدیث'' (ذھبی١٤٠٢، ج٧، ص ١١) اسی طرح ابراہیم بن عباد الدبری Ù†Û’ اس Ú©Û’ متعلق کہا ہے :  '' کان عبدالرزاق یحفظ نحوا من سبعة عشر الف حدیث'' (رازی ١٤٠١، ص ١٩٠)اس Ú©Û’ علاوہ مدرسہ یمن Ú©ÛŒ تحقیق کرنے سے اس Ú©ÛŒ کثرت حدیث بخوبی روشن ہوجاتی ہے مثال Ú©Û’ طور پر مصنف عبدالرزاق کی١٩٤١٨ ØŒ جامع معمر بن راشدکی١٦١٥ ØŒ اور صحیفہ ہمام بن منبہ Ú©ÛŒ ١٣٩ حدیثوں Ú©Ùˆ ثبت کیا گیا ہے (مراجعہ کریں: کبسی ١٤٢٥، ص ٥٥٨) Û”

 

جمع بندی اور نتیجہ

مدرسہ حدیثی یمن اہل سنت کا ایک بہترین موثرترین اور فعال مرکز ہے جس نے حفظ اور میراث حدیث کو نشر کرنے میں بہت زیادہ حصہ لیا ہے یمن کے حدیثی مرکز کا مقام یہ تھا کہ دوسوسال کے عرصہ میں جس مدرسہ میں بھی آپ نظر ڈالتے تو وہاں پر مدرسہ یمن کے بزرگ اور برجستہ علماء موجود تھے، اہل سنت کے حدیثی مکتب کی رونق کی اصل وجہ مدرسہ یمن کا سب سے زیادہ حصہ لینا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next