یمن ،احادیث وروایات کا مرکز

سيد حسين حيدر زيدي


ابن حبان نے آپ کا شمار یمن کے مشاہیر صحابہ میں شمار کیا ہے ۔ عبداللہ بن عباس اور شریح بن عبید الحضرمی نے ان کی احادیث کو نقل کیا ہے آپ نے ١٦ حدیثیں نقل کی ہیں، جن میں سے دو حدیثیں صحیحین میں موجود ہیں ۔

١٠۔  اشعث بن قیس ا لکندی

انہوں نے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور عمر بن خطاب سے حدیث نقل کی ہے اور جریر بن عبداللہ البجلی، عامر الشعبی، ابراہیم النخعی، عبدالرحمن بن عدی الکندی جیسے اشخاص نے ان سے حدیثیں نقل کی ہیں ان سے کل ٩ حدیثیں نقل ہوئی ہیں جن کو بخاری اور مسلم نے اپنی کتابوں میں بیان کیا ہے ۔

یمن کے دوسرے اصحاب جو حدیث کو نقل و منتشر کرنے میں مشغول تھے ان کے نام یہ ہیں: زیاد بن حارث الصدائی، سلمة بن یزید الجعفی، فروة بن مسیک الغطیفی، کعب بن عیاض الاشعری، نمط بن فیس الھمدانی، صخر بن وادعة العامدی، کعب بن عاصم الاشعری، طارق بن سوید الحضرمی، عامر الشھر الناعطی، مالک بن عبادة الھمدانی، عمروبن معدی کرب، غرفة بن الحارث الکندی، وھب بن قیس الثقفی، ابو شاہ الیمانی، عقبہ بن نمر الھمدانی وغیرہ۔

ب :  یمانی تابعین

مدرسہ یمن کا دوسرا حلقہ صحابہ کے بعد یمانی تابعین کا ہے جنہوں نے اس مدرسہ کو پر رونق کرنے میں بہت اچھا کردار پیش کیا ہے ۔ یہ افراد جن حدیثوں کو شیوخ صحابہ سے شفاہی طور پر سنتے تھے ان کو اپنی مساجد میں اپنے شاگردوں کے سامنے پیش تدریس کرتے تھے اوراس طرح انہوں نے داخل یمن اورخارج یمن میں احادیث نبوی کو نقل اور منتشر کیا ۔

لیکن ان تابعین میں سے جن کی تعدد ٧٠ تھی ، تین تابعین نے حدیث کو منتشر کرنے میں بہت اچھا کردار پیش کیا ہے:

Ù¡Û”  طاوس بن کیسان الیمانی

آپ بزرگ تابعین اور اہل یمن کے مفتی تھے ، زید بن ثابت، ابو ہریرہ، زید بن ارقم، ابوموسی اشعری، ابن عباس، عبداللہ بن عمر، عبداللہ بن الزبیرجیسے اصحاب سے انہوں نے حدیثیں سنیں، اور مجاہد بن جبرف عطاء بن ابی رباح، عمرو بن دینار، ابن الشہاب الزہری اور محمد بن المنکدر جیسے اشخاص نے ان سے حدیثوں کو نقل کیا ہے ، آپ زاہداور عابد شخص تھے اور تمام بزرگ حضرات نے آپ کی صداقت اور وثاقت کی تصریح کی ہے جیسا کہ ذہبی نے عمروبن دینار کے بقول نقل کیا ہے : '' حدثنا طاوس و لاتحسبن احدا صدق لھجة من طاوس'' (ذھبی ١٤٠٢، ج٥، ص ٤٦٣) ۔ اسی طرح الجندی نے ان کے سلسلہ میں اس طرح کہا ہے: ''کان ولاة الیمن و علمائھم یعولون فی امورھم الدینیة علی قولہ فقد اشتھربانہ امام وقتہ و فقیہ مصرہ''۔ (کندی ١٤٠٣، ج ١، ص ١٠٤) ۔

Ù¢Û”  ابو عقبہ ہمام بن منبہ الیمانی



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next