یمن ،احادیث وروایات کا مرکز

سيد حسين حيدر زيدي


Ù£Û”  مدرسہ یمن Ú©Û’ محدثین Ùˆ روات

الف  :  صحابہ یمانی

جیسا کہ اوپر اشارہ ہوا کہ مدرسہ یمن کے سب سے پہلے محدثین او راوی اصحاب پیغمبر تھے جن میں سے بعض یمن کے رہنے والے تھے اور بعض دوسرے اسلامی علاقوں سے تعلق رکھتے تھے ۔ یمن کے اصحاب میں سے تقریبا ٦٥ افراد تھے ان میں سے ایک گروہ یمن میں رہتا تھا اور انہوں نے جو حدیثیں پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) سے سنی تھیں ان کو اہل یمن کے سامنے بیان کرتا تھا اور دوسرا گروہ دوسرے اسلامی شہروں میں مقیم تھا اور سنت نبوی کی تبلیغ و ترویج میں مشغول تھا ، اس وجہ سے مدرسہ یمن کی اچھی طرح شناخت کے لئے بہتر ہے کہ محدثین کے اس گروہ(جو مدرسہ حدیثی یمن میں اساتید کی حیثیت رکھتے تھے)سے آشنائی حاصل کی جائے (مراجعہ کریں: کبسی ١٤٢٥، ص ٢٤٤۔ ٢٥٧) ۔

Ù¡Û”  ابوموسی الاشعری

ابو موسی عبداللہ بن قیس الاشعری، پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے بہت ہی نزدیکی صحابی تھے یہ ایک طولانی مدت تک پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے حضور میں رہے ،آپ کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جن سے اہل یمن کے بہت سے لوگوں نے احادیث سنی ہیں جیسے عیاض الاشعری، عامر الشعبی، ثابت بن قیس النخعی، الاسود بن یزید النخعی اور ابوموسی اشعری وغیرہ۔ ابوموسی اشعری نے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے علاوہ خلفائے اربعہ، معاذ بن جبل، عبداللہ بن مسعود، عمار بن یاسر اور عائشہ سے حدیثیںنقل کی ہیں جن کی تعداد ٣٦٠ احادیث سے زیادہ ہے ۔

Ù¢Û”  جریر بن عبداللہ البجلی

انہوں نے رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ)، عمر بن خطاب اور معاویہ بن ابی سفیان سے روایت نقل کی ہے اوراہل یمن کے ایک گروہ جیسے شہر بن حوشب الاشعری، عامر بن سعد البجلی، عامر بن شراحیل الشعلبی اور ہمام بن الحارث النخعی نے ان سے روایات نقل کی ہیں، ان کی ١٠٠ حدیثیں موجود ہیں جن میں سے پندرہ حدیثیں صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں موجود ہیں ۔

Ù£Û”  وائل بن حجر الحضرمی

انہوں نے فقط پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ)سے حدیث نقل کی ہے اور ان کے دو بیٹے علقمہ اور عبدالجبار نے بھی ان کی احادیث کو نقل کیا ہے ، ان کی تقریبا ٧١ حدیثیں موجود ہیں جن میں سے چھے حدیثیں صحیح مسلم میں نقل ہوئی ہیں ۔

Ù¤Û”  عدی بن حاتم بن عبداللہ الطائی



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next