یمن ،احادیث وروایات کا مرکز

سيد حسين حيدر زيدي


آپ عامر الشعبی، محل بن خلیفہ الطائی اور تمیم بن طرفةالطائی کے حدیث کے استاد ہیں ان سے ٦٦ حدیثیں نقل ہوئی ہیں جن میں سے پانچ حدیثیں صحیحین میں موجود ہیں ۔

Ù¥Û”  مقدام بن معدی کرب الکندی

انہوں نے رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ)، خالد بن ولید، معاذ بن جبل اور ابوایوب انصاری سے حدیثیں نقل کی ہیں اور جبیر بن نفیر الحضرمی، حسن بن جابر الکندی، خالد بن معدان الکلاعی اور عامر الشعبی وغیرہ جیسے افراد نے ان کی احادیث کو نقل کیا ہے ۔ان کی ٤٧ حدیثیں موجود ہیں جن میں سے دو حدیثیں صحیح بخاری میں ذکر ہوئی ہیں ۔

Ù¦Û”  شرید بن سوید الثقفی

ابن حبان نے ان کو مشاہیر صحابہ میں شمار کیا ہے اور عمروبن نافع الثقفی، یعقوب بن عاصم الثقفی اور ان کے بیٹے عمرو بن الشرید نے ان سے حدیثیں نقل کی ہیں ، انہوں نے ٢٤ حدیثیں نقل کی ہیں جن میں سے کچھ احادیث کو بخاری نے کتاب الادب میں اور ترمذی نے الشمائل میں ذکر کی ہیں ۔

Ù§Û”  لقیط بن عامر العقبلی

آپ کا شمار بھی یمن کے مشاہیر صحابہ میں ہوتا ہے اور عبداللہ بن حاجب، عمروبن اوس الثقفی، ابن ابی الخیثمہ وغیرہ جیسے راویوں نے آپ سے حدیثوں کو نقل کیا ہے ، انہوں نے ٢٤ حدیثیں نقل کی ہیں ۔

Ù¨Û”  عبداللہ بن الحارث الزبیدی

آپ سلیمان بن زیاد الحضرمی، عبید بن التمامہ المرادی، عمرو بن جابر الحضرمی اور مسلم بن یزید الصدفی جیسے راویوں کے استاد ہیں، آپ سے ١٧ حدیثیں نقل ہوئی ہیں آپ کی حدیثوں کو ابودائود، ترمذی اور ابن ماجہ نے نقل کیا ہے ۔

Ù©Û”  صعب بن جثامہ اللیثی



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next