امام مهدی (ع) کے بار ے میں گفتگو



اس لحاظ سے مختلف اقوام و ملل اصل عقیدہ مہدویت کا جو اعتقاد رکھتی ھیں اس کو اس بنیاد پر تحلیل کیا جاسکتا ھے کہ ایک منجی کے ظھور کا نظریہ نہ صرف یہ کہ انسانی فطرت اور اس کی آرزووں سے تضاد نھیں رکھتا بلکہ بالکل ساز گار اور موافق ھے۔

چنانچہ اگر انسان ”اکثر اقوام و ملل کے منجی باوری کے حیرت انگیز اتفاق پر غور کرے تو اس نتیجہ تک پھونچے گا کہ اس گیتی کے پس پردہ اس جھان کی تدبیر میں وسیع و عظیم حکمت پائی جاتی ھے کہ آدمی ظلم و ستم، طغیانی و سرکشی کے مقابلے میں مقا ومت اور پائداری کے لئے مشاہدہ کرتا ھے۔ صرف اس

                                                       

Fتین افراد لگاتار ھیں حسنین اور محسن اور ۹/ افراد بالواسطہ اور سارے امام حسین(علیہ السلام) کی نسل سے معصوم اولاد ھیں لیکن امام حسن(علیہ السلام) کی اولاد اور ذریت اگرچہ فاطمہ زھرا کی اولاد ھیں لیکن ائمہ معصومین(علیہ السلام) کی زمرہ میں نھیں ھیں لہٰذا اس گروہ سے الگ ھو گئے ھیں رتبہ یہ معیار (عدم عصمت اور امامت) محسن کے بارے میں ذکر نھیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ فاطمہ زھرا کے بلا فاصلہ فرزند تھے یھی وجہ ھے کہ استاد سعید ایوب کہتے ھیں: ”یہ سارے مہدی کے اوصاف ھیں اور وھی اوصاف ھیں جنھیں شیعہ اثنا عشری نے ان کے لئے ذکر کیا ھے“ پھر اس کے بعد ص/۹۷۳ کے حاشیے/پر ایک متقن تعلیقہ ذکر کرتے ھیں کہ جوان دونوں گروہ کے درمیان قربت کو بیان کرتی ھے۔ یہ یگانگت اور تشابہ ھر چند ممکن ھے لیکن شیعہ اور دو سروں کا ظھور مہدی کا اعتقاد کتب عہدین کی اساس پر استوار نھیں ھے اور یہ ایک اےسی حقیقت ھے کہ اس کتاب کے بارے میں مفصل اور مشروح انداز میں بحث کریں گے۔

سے مدد مانگتا ھے جھاں مومن انسان شوق و امید کی ایسی محکم رسی جو عا دلانہ حکومت کی امید دلاتی ھے سے متمسک ھو گیا ھے۔ کبھی یاس و نا امیدی نھیں دیکھے گا۔

منجی موعود کے نام کی تشخیص میں گذشتہ ملتوں اورسابق شریعتوں کے ماننے والوں کے درمیان اختلاف کے بارے میں کھنا چاہئے کہ اےسا اختلاف رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی بشارت کو قبول نہ کرنے کا باعث نھیں ھوسکتا کیونکہ جب خود شریعت مقدس اسلام نے اس کی ذمہ داری اپنے سرلی ھے اور نام و نسب،اوصاف و کردار راہ و روش نیز ظھور کی علامتیں اور ان کی حکمرانی کی سیرت ھمارے لئے بیان کی ھے، (یھاں تک کہ اسکے سلسلہ میں خبریں متواتر ھیں اور اھل سنت کے راویوں کی کثرت کی وجہ سے نشر و اشاعت قابل توجہ ھوگئی، اس طرح سے کہ اکابر اھلسنت اور حفاظ و فقھا کو اس کی تصریح کرنے پر مجبور کردیا اور اپنی جگہ پر یہ بات ثابت ھو گئی کہ اصحاب پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)میں سے پچاس افراد نے ان احادیث کو آنحضرت سے روایت کیا ھے)، اھل کتاب اور دےگر مختلف ملل کی غلط فھمی اور منجی کے نام کی تعیین کے بارے میں دلیل دینے کے بعد پھر کسی دوسری دلیل کی ضرورت نھیں ھے۔

 Ø§Ø¨ میں ان اختلافات Ú©Ùˆ بیان کروں گا جو امام مہدی(علیہ السلام) Ú©Û’ نام Ú©ÛŒ تعیین Ú©Û’ بارے میں امت مسلمہ اور شیعہ Ùˆ سنی دو نوں گروھوںکے در میان پایا جا تا Ú¾Û’ بیشک اس اختلاف میں مستشر قین اور ان Ú©ÛŒ تقلید کرنے والوں Ú©Û’ عقیدہ پر کوئی دلیل پائی نھیں جاتی، بلکہ اتفاق سے اس ا ختلاف کا ھونا ان Ú©Û’ خلاف خلل نا پذیر دلیل شمار ھوتی Ú¾Û’Ø› کیونکہ اس طرح Ú©Û’ اختلافات ایک یقینی الوجود حادثہ Ú©Û’ جزئیات Ú©ÛŒ طرح ھیں؛ (جس کا وجود یقینی Ú¾Û’ لیکن اس Ú©Û’ جزئی موارد میں اختلاف Ú¾Û’) جیسے مسلمانوں کا قرآن کر یم Ú©Û’ حادث اور قدیم ھونے سے متعلق اختلاف Ú¾Û’ØŒ جب کہ منکر قرآن Ú©Û’ کفر پر سبھی اتفاق رکھتے ھیں ان Ú©Û’ بقیہ اختلافات بعض دےگر عقائد Ú©Û’ جزئیات میں بالکل اسی طرح ھیں۔

”ظھور منجی“ کے عقیدہ کو ”افسانہ“ کھنے میں تناقض۔

گذشتہ گفتگو کا منطقی نتیجہ، حضرت مہدی(علیہ السلام) کے ظھور کو افسانہ نام دینے میں مستشرقین اور ان کے پیروکاروں کے خیالات کے بے بنیاد ھونے پر دلالت کرتا ھے۔ کیونکہ اےسا افسانہ جس پر اس قدر وسیع اور عالمی پیمانہ پر ایمان اور عقیدہ ھو اےسی صورت میں مومنین کی عقلوں کو ان سے سلب کرلیا جائے اور اس کے لئے خرافاتی تاریخ بنائی جائے؛ لیکن انسان کی یاد داشت میں کوئی ایسی امت نھیں ھے جس نے اپنے تمدن کی بنیاد خرافات کی اساس پر رکھی ھو۔ چہ جائیکہ وہ امت جو مستشرقین کے اعتراف کے مطابق قرون و سطی کے درمیان انسانی تمدن کی اعلیٰ جلوہ گاہ رھی ھے۔

حیرت ھے کہ: خود مشرقی محققین دےگر ثقافتوں اور تہذیبوں کے مقابل خود اسلامی ثقافت کی ترقی کا اعتراف کرتے ھیںاور اس حقیقت سے انکار نھیں کرسکتے کہ انسانی معاشرہ کی ایک ایک فرد کے ذھن و روح خرافات، بدعتوں اور غلط رسم و رواج نیز آدمی کی روح کو تکلیف دینے والی بوسیدہ تہذیبوں کو اسلام نے نظر انداز کیا ھے لیکن اس بات کی طرف توجہ نھیں کی ھے کہ ایسی امت کے فرزند کا خرافات کے چکر میں پڑنا محال ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next