آنحضرت(صلی الله علیہ و آلہ وسلم)کی زندگی کے بعض گوشے



فرمایا :یونس بن متی کے شھرسے ؟

 

عداس نے کہا: یونس کو کہاں سے جانتے هو؟

 

فرمایا: وہ میرا بہائی اور پیغمبر تہا، میں بھی پیغمبر هوں۔ یہ سنتے Ú¾ÛŒ عداس Ù†Û’ آنحضرت  (ص) Ú©Û’ ہاتھ پاؤں کا بوسہ لیا۔ [106]

 

آنحضرت (ص) کے پیروکاروں کو سخت ترین تشدد کے ذریعے تکالیف میں مبتلا کیا جاتا اور ان میں سے بعض کوجلتی دھوپ میں ڈال کر ان کے سینوں پر بہاری بھر کم پتھر رکہے جاتے لیکن اس کے باوجود ان کی زبان پر یہ کلمات جاری هوتے:”احد، احد۔“ [107]

 

عمار یاسر کی ضعیف العمر اور ناتواں ماں سمیہ کو نہایت شدید اذیتوں میں رکہا گیا تاکہ دین خدا کو چھوڑ دے، آخر کا ر جب وہ بوڑھی خاتون نہ مانی تو اسے دردناک طریقے سے قتل کردیا گیا۔ [108]

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next