آنحضرت(صلی الله علیہ و آلہ وسلم)کی زندگی کے بعض گوشے



اس قوم سے اتنی زیادہ تکالیف کا سامنا کرنے Ú©Û’ بعد جب آپ  (ص) سے ان Ú©Û’ خلاف بد دعا کرنے Ú©Ùˆ کہا گیا تو فرمایا:((إنما بعثت رحمة للعالمین )) [109] اور ان مظالم Ú©Û’ مقابلے میں اس قوم پر عنایت ومھربانی کا یہ عالم تہا کہ یہ دعا فرماتے : ”اے پروردگار!میری قوم Ú©Ùˆ ھدایت فرما کہ یہ نادان ہیں۔ “ [110]

 

عذاب مانگنے Ú©Û’ بجائے رحمت Ú©ÛŒ دعا کیا کرتے۔ رحمت بھی وہ کہ جس سے بڑی رحمت کا تصور نہیں کیا جاسکتا، یعنی نعمت ِ ھدایت۔”قومی“ (میری قوم)کا لفظ استعمال کر Ú©Û’ اس قوم Ú©Ùˆ خود سے منسوب کردیا کہ اس نسبت سے ان Ú©Ùˆ عذاب خدا سے بچاؤ کا تحفہ عطا کردیں، خدا Ú©ÛŒ بارگاہ میں ان Ú©ÛŒ شکایت کرنے Ú©Û’ بجائے شفاعت کرتے اور  ان Ú©ÛŒ جانب سے یہ عذر پیش کرتے کہ یہ نادان ہیں۔

 

زندگی گزارنے کا انداز یہ تہا کہ جوکی روٹی خوراک تھی،اس Ú©Ùˆ بھی کبھی سیرہو کر  تناول نہ کیا۔ [111]

 

غزوہٴ خندق میں آپ  (ص) Ú©ÛŒ بیٹی صدیقہٴ کبریٰ  علیہا السلام، آپ  (ص) Ú©Û’ لئے روٹی کا ایک ٹکڑا لائی جو تین دن Ú©Û’ فاقے Ú©Û’ بعد Ù¾Ú¾Ù„ÛŒ غذا تھی، جسے آپ  (ص) Ù†Û’ تناول فرمایا۔ [112]

 

اور زندگی کا یہ اندازتنگدستی Ú©ÛŒ وجہ سے نہ تہا ØŒ اس لئے کہ اسی زمانے میں آپ  (ص) Ú©ÛŒ بخشش Ùˆ عطا سو اونٹوں تک بھی پھنچتی تھی۔ [113]

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next