انتظار اور منتظر کے خصوصیات (1)



 

ظھور میں تاخیر کی وجہ ؟

اس سوال کاصحیح جواب تلاش کے لئے انتظار کے صحیح معنی سمجھناضروری ھیں کہ ظھور حرکت وعمل کا نام ھے یاتعطل اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہنے کا نام ھے؟

پھلانظریہ

اگر امام زمانہ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف)کے ظھور اور آپ کے عالمی انقلاب میں تاخیر کی وجہ یہ ھے کہ ابھی تک دنیا ظلم وجور سے نھیں بھری ھے تو پھر انتظارکا مطلب تعطل اور حالات کا مشاہدہ کرنا ھیں۔ حالانکہ اسلام کا واضح حکم ھے کہ ھم دنیا میں ظلم وجور کو بڑھاوا نھیں دے سکتے ھیں۔

اس نظریہ کے مطابق ھمیں ظلم وجور کا مقابلہ نھیں کرناچاہئے کیونکہ اس سے غیبت کا زمانہ اور طولانی ھو جائے گا اس طرح ھم اپنی سیاسی سماجی اور عسکری ۔۔۔زندگی میں ہاتھ پرہاتھ رکھے ھوئے خاموش تماشائی بنے رھیں۔تاکہ ظلم وجور کااضافہ ھوتا رھے اور جب زمین ظلم وجور سے بھر جائے تو امام زمانہ (عجل)ظھور فرما کر ظالموں کا تختہ الٹ دیں اور مظلوموں کی دستگیری فرمائیں۔

دوسرا نظریہ

 Ø§Ú¯Ø± ظھور میں تاخیر Ú©ÛŒ وجہ ایسے انصار Ú©ÛŒ قلت Ú¾Û’ جو روئے زمین پرامام (ع)Ú©Û’ ظھور Ú©Û’ لئے حالات سازگار کریں اور آپ(ع) Ú©Û’ ظھور Ú©Û’ شایان شان سماج تشکیل دیں جو آپ(ع) Ú©Û’ ظھور Ú©Û’ بعد آپ(ع) Ú©ÛŒ حکومت اور انقلاب میں آپ(ع) کا ہاتھ بٹائیں تو صورتحال بالکل تبدیل Ú¾Ùˆ جائے Ú¯ÛŒ اور پھر روئے زمین پر حق Ú©ÛŒ حکومت قائم کرنے Ú©Û’ لئے جد وجہد،ذہنی وفکری آمادگی،افرادسازی امر بالمعروف ونھی عن المنکرکی ضرورت Ú¾ÙˆÚ¯ÛŒ تاکہ امام (عجل)ظھور فرماسکیں۔اس صورت میں ظھور کا مطلب خاموش تماشائی بنے رہنانہ ھوگابلکہ اس سے ”تحریک او رعمل“نیز روئے زمین پر حق Ú©ÛŒ حکومت قائم کرنے Ú©Û’ لئے”جہاد “ مراد ھوگا اور اس Ú©Û’ بعد Ú¾ÛŒ امام (ع) Ú©Û’ عالمی ظھورکے لئے حالات فراھم Ú¾Ùˆ سکتے ھیں۔

انتظار ظھور امام کے معنی اگر ”تعطل“اور بے کاری کے لئے جائیں تو یہ منفی معنی ھیں اور اگر انتظار ”حرکت“اور جد وجہد ھو تو یہ مثبت اور معقول معنی ھیں اور دونوں معنی میں بہت زیادہ فرق ھے ۔اب ھم اس مسئلہ کا صحیح جواب تلاش کرنے کے لئے اس کا تنقیدی جائزہ لیتے ھیں۔

پھلے نظریہ کا تجزیہ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next