انتظار اور منتظر کے خصوصیات (1)



دوسرے نظریہ کا کل دار ومدار امام زمانہ(ع) کے ظھورمیں تاخیر کا باعث بننے والے اسباب کی شناخت پر ھے۔ان اسباب میں سر فہرست بقدر کافی انصار کا نہ ھونا ھے اور دوسرے یہ کہ امام (ع) کے انصار بننے والوںکے اندر لازمی لیاقت وصلاحیت (کیفیت) موجود نھیں ھے کیونکہ امام زمانہ (ع) کی حکومت ھمہ گیروآفاقی حکومت ھے جس میں قیادت اورکمزور، محروم و مستضعف لوگوں کے ہاتھ میں ھوگی :

< وَنُرِیدُ اٴَنْ نَمُنَّ عَلَی الَّذِینَ اسْتُضْعِفُوا فِی الْاٴَرْضِ وَنَجْعَلَہُمْ اٴَئِمَّةً وَنَجْعَلَہُمْ الْوَارِثِینَ >[10]

مستضعف اور محروم مومنین اس سلطنت اور مال ودولت Ú©Û’ وارث قرار پائیں Ú¯Û’ جس پر اس سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ کافروں اور ظالموں کا قبضہ ھوگا۔< ونجعلھم اٴئمّةً Ùˆ نجعلھم  الوارثین>اور روئے زمین پر ان Ú©ÛŒ حکومت قائم Ú¾Ùˆ جائے Ú¯ÛŒ < وَنُمَکِّنَ لَہُمْ فِی الْاٴَرْضِ >[11]اس مرحلہ میں امام زمانہ  -زمین Ú©Ùˆ شرک اور ظلم Ú©ÛŒ گندگی سے پاک وصاف کردیں Ú¯Û’ ۔”یملاٴ الاٴرض عدلاً کما ملئت ظلماً وجورا“اور ان کا نام ونشان باقی نہ رہ جائے گا جیساکہ متعدد روایات میں Ú¾Û’ زمین Ú©Û’ مشرق ومغرب میںکوئی ایسی جگہ باقی نھیں رہ جائے Ú¯ÛŒ جہاںصدائے ”لا الٰہ الا اللّٰہ “نہ پہنچے۔

اس ھمہ گیر انقلاب وحکومت کامحور ”توحید“اور ”عدل“ھوگا لہٰذا ایسے انقلاب کے لئے وسیع تیاری کی ضرورت ھے اور کیفیت وکمیت دونوں اعتبار سے اعلیٰ سے اعلیٰ تیاری درکارھے ورنہ اس قسم کی تیاری اور راہ ھموار کئے بغیر ایسا ھمہ گیر انقلاب ممکن نھیں ھے اور سنت الٰھیہ کی تاریخ یھی ھے۔

 

آفاقی انقلاب میں سنت الٰھی اور غیبی امداد کاکردار

ظالموں ،کافروں اور لوگوںکی گردنوں پر مسلط جاھلی حکومتوں اور نظاموں کے

مقابلہ میں ایسا انقلاب غیبی امدا داور خدا وندعالم کی تائید کے بغیر کسی طرح بھی کامیاب نھیں ھو سکتاچنانچہ روایات میں اس الٰھی امداداور اس کے انداز کا واضح تذکرہ موجود ھے۔

البتہ الٰھی امدا دتصویر کا صرف ایک رخ ھے جب کہ اس کا دوسرا رخ تاریخ میں ایسے ھمہ گیر انقلاب کے آغاز، نشوونما اور اس کے تکمیل تک پہنچنے میں الٰھی سنتوں کیا کردار ھے؟اور الٰھی سنتوں میں کوئی تغیر وتبدیلی واقع نھیں ھوتی۔

< سُنَّةَ اللهِ فِی الَّذِینَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِیلًا > [12]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next