آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



”جوشخص تر شروئی کے ساتھ اپنے بھائیوں سے ملاقا ت کر تا ھے خدا وندعالم اس پر غضبناک ھو تا ھے ۔“(۵۰)

تمام چیزوں کے متعلق گفتگو:

مکارم الاخلاق میں زید بن ثابت سے مروی ھے:ھم جب بھی آنحضرت(ص) کے ساتھ بیٹھتے تھے اگر آخرت کے متعلق گفتگو ھو تی تو آ پ بھی ھما رے ساتھ اسی کی گفتگو کرتے اوراگرھم دنیا کے متعلق گفتگو کرتے تو آپ بھی یھی کرتے اسی طرح اگر ھم کھانے پینے سے متعلق گفتگو کرتے توآپ بھی اسی کے بارے میں گفتگو فر ماتے تھے۔(۵۱)

ابرو سے اشارہ نہ کرنا:

مناقب میں مر وی ھے:آنحضرت(ص) اپنی چشم مبارک اور ابرو سے اشارہ نھیں کرتے تھے۔(۵۲)

ذخیرہ اندوزی کی ممانعت:

کشف الغمہ میں منقول ھے:آنحضرت(ص) نے اپنی ایک بیو ی سے فر مایا:کیا میں نے تم کو منع نھیں کیا تھا کہ کل کے لئے کچھ ذخیرہ نہ کرنا کیو نکہ خدا ھر آ نے والے کل کا رزق، عطا کرنے والاھے۔(۵۳)

راہ خدا میں زیارت:

کتاب دعائم الاسلام میں آنحضرت(ص) سے مروی ھے:انبیاء،صدیقین،شھداء اور صالحین کا سب سے بھترین اخلاق یہ ھے :”وہ خدا کی را ہ میں ایک دوسرے کی زیارت کرتے ھیں۔“(۵۴)

چھرہ پر خوشی کے آثار:

مجموعہٴ ورّا(رہ)م میں آنحضرت(ص) سے مروی ھے:انبیا(ع)ء وصدیقین کااخلاق یہ ھے کہ ملاقات کے وقت ان کے چھرہ سے خوشی کے آثار ظاھر ھو تے ھیںاور وہ مصافحہ بھی کرتے ھیں۔(۵۵)

مصافحہ میں پھل:

مناقب میں منقول ھے:جب آنحضرت(ص) کسی مسلمان سے ملاقات کرتے تو پھلے مصافحہ کرتے تھے۔(۵۶)

اصحاب سے سفارش:

احیاء العلوم میں منقول ھے:آنحضرت(ص) اپنے اصحاب سے فر ماتے تھے:”تم لوگ اپنی برائیاں مجھ سے بیا ن نہ کر نا کیو نکہ مجھے یہ پسند ھے کہ تمھارے پاس ھر کدورت سے خالی دل کے ساتھ رہوں۔“(۵۷)

یہ مکارم الاخلاق میں بھی مر وی ھے۔(۵۸)

تکلف سے ممانعت:

مصباح الشریعہ میں آنحضرت(ص) سے منقول ھے:ھم انبیاء،اُمناء اورا تقیاء، تکلف سے دور ھیں۔(۵۹)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 next