آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



مھمان کو رخصت کرنا:

احیاء العلوم میں ھے :ایک سنت یہ ھے کہ گھر کے دروازہ تک مھمان کو رخصت کیا جائے۔(۷۴)

رزق میں خدا پر توکل:

کافی میں ابن بکیر ناقل ھیں:اکثر ایسا اتفاق ہوتا تھا کہ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) ھمیں  موٹی تنوری روغنی روٹی اور حلوا کھلاتے تھے اس Ú©Û’ بعد روٹی اور روغن زیتون کھلاتے تھے Û”

امام (علیہ السلام)سے کھاگیا :اگر آپ اس میں کچھ کمی کردیں تو زندگی میں اعتدال پیدا ہوجائے گا۔ فرمایا:ھم حکم خدا کے مطابق تدبیر کرتے ھیں جب ھمارے رزق میں وسعت ہوتی ھے تو ھماری زندگی میں گشادگی ہوتی ھے اور جب خدا، تنگی کرتا ھے تو ھم قناعت کرتے ھیں۔(۷۵)

آنحضرت(ص) کا طریقہ یہ نھیںھے:

مجموعہ ورّرا(رہ)م میں منقو ل ھے کہ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) نے اپنے اصحاب سے فر مایا:جو تم سے محبت سے ملتا ھے اسے ا س کے عیوب کا طعنہ نہ دو اور جس گناہ میں وہ مبتلا ھے اس کا پر چار نہ کرو کیو نکہ یہ طریقہ نہ تو نبی(ص) کا ھے اور نہ اولیائے الٰھی کا۔(۷۶)

معمولی تحفہ قبو ل کر نا:

کتاب ”فقیہ“ میں آنحضرت(ص) سے مروی ھے:اگر مجھے کسی گوسفند کے پایہ کی دعوت دی جا ئے تب بھی میں قبول کر لوں گا اور اگر اسے تحفہ کے طور پر لائیں توبھی قبول کرلوں گا۔( ۷۷)

کا فی میں(صرف) دوسرا جملہ مروی Ú¾Û’Û”(Û·Û¸)                                 

آنحضرت(ص) کا مشورہ:

”محاسن“ میں مُعَمَّر بن خلادسے مروی ھے:حضرت امام علی رِضا (علیہ السلام)کاسعد نامی ایک غلام دنیا سے گزر گیاامام (علیہ السلام) نے فر مایا:مجھے کسی صاحب علم اور امانت دار کا پتا بتاوٴتاکہ اسے سعد والی جگہ پر معین کردوں۔

 Ù…یں Ù†Û’ عرض کیا-:میں آپ Ú©Ùˆ بتاوٴں؟!

امام (علیہ السلام)نے غصہ کے عالم میںفر مایا:آنحضرت(ص) اپنے اصحاب سے مشورہ کرتے تھے پھر جس چیز کا ارادہ کرلیتے تھے اس پر با لکل پختہ طر یقہ سے جم جاتے تھے۔(۷۹)

آنحضرت(ص) کا مناظرہ:

احتجاج میںحضرت امام حسن عسکری(علیہ السلام)سے مروی ھے:میں نے اپنے پدر بزر گوار سے عرض کیا:جب یہود و مشرکین آنحضرت(ص) سے دشمنی رکھتے تھے تو کیا آپ ان سے منا ظرہ کرتے تھے؟میرے بابا نے فرمایا:ھاں!اکثر منا ظرہ فرمایا کر تے تھے۔(۸۰)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 next