آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



پاکیزہ کلام:

آنحضرت(ص) اپنی خوراک اور پوشاک ،غلاموں اور کنیزوں سے بھتر اختیار نہ فرماتے،کبھی کسی کو برا بھلا نہ کھا،کبھی کسی عورت یا خا دم پر لعنت نہ کی،جب آپ کے سامنے کسی کی ملامت کی جا تی توآپ فر ما تے :اسے چھوڑو تم سے کیا مطلب!

جب کو ئی آزاد یا غلام یا کنیز کسی حاجت کے لئے آ تے تو پو ری کر تے تھے،آپ نے کبھی تندی و بداخلاقی نہ کی،بازار میں آواز بلند نہ کر تے،دوسروں کی برا ئی کا جواب برائی سے نہ دیتے بلکہ نظر انداز کر کے معاف کردیتے تھے اور جس سے بھی ملتے تھے پھلے خود سلام کرتے تھے۔

کاموں میں تعاون:

جب آنحضرت(ص) کی خدمت میں کو ئی کسی کا م سے آتا توآپ صبر کے ساتھ تعاون فر ماتے تاکہ وہ کا م عملی طور پر انجام پا جا ئے یا وہ شخص اپنا ارادہ ھی بدل دے، کبھی ایسانہ ہوا کہ کسی نے مصافحہ کیا ھو اور آپ نے اس سے پھلے اپنا دست مبارک کھینچ لیاہو،جب مسلمان سے ملتے تو پھلے خود سلام کرتے تھے۔

ضرورت مندوں کے ساتھ تعاون:

آنحضرت(ص) اٹھتے بیٹھتے ذکر خدا کر تے تھے،اگر نماز میں مشغول ھو تے اور کو ئی پھلو میں بیٹھ جاتا تو نماز کومختصر کر کے ختم کر دیتے پھر اس کی طرف متو جہ ھو کر پوچھتے تھے:” کیاکوئی ضرورت پیش آگئی ھے؟“

نشست وبرخاست کے آداب:

آنحضرت(ص) اکثر اوقات اس طرح بیٹھتے تھے:دونوں پنڈلیوں کو بلند کر لیتے اور دونوں دست مبارک کو آ گے سے حلقہ بنا لیتے تھے(اکڑوبیٹھتے تھے)جب کسی مجمع میں جا تے تو سب سے پھلے جو خا لی جگہ ھو تی وھیں بیٹھتے اور اکثر اوقات قبلہ رخ بیٹھاکرتے تھے،آپ کی خدمت میں جو کو ئی بھی آ تااس کااحترام کر تے کبھی کبھی اپنا لباس بچھا کر اس پر بیٹھا دیتے یااسے اپنے بستر پر بیٹھا لیتے تھے،خوشی اور غصہ میں صرف حق با ت کھتے تھے۔

پسندیدہ پھل:

آنحضرت(ص) کھیرے اور ککڑی کو کھجور اور نمک کے سا تھ کھا تے تھے،تمام پھلوں میں خر بوزہ اور انگور سب سے زیادہ پسند فر ما تے تھے،اکثر آپ کی غذا، پا نی اور کھجور ہوا کر تی تھی ،دودھ کو کھجور کے ساتھ نوش فر ما تے اور کھتے تھے:” یہ دونوں پاکیزہ غذائیںھیں۔“

آنحضرت(ص) کے نزدیک گوشت سب سے اچھی غذاتھی، ثرید(آبگوشت: گوشت کے شو ر بے میں روٹی کے بھیگے ھو ئے ٹکڑے )کو گوشت کے ساتھ کھا تے، حضو(ص)ر کو کدو بھی پسند تھا ،جس حیوان کا شکار کیا جا تا اس کا گو شت کھا تے لیکن خود شکار نھیں کر تے تھے،کبھی روٹی پر گھی لگا کر کھا لیتے تھے ، بکری کے گوشت میںھاتھ اور شانہ کا حصہ پسند تھا ،پکی ھو ئی چیزوں میں کدو اور خورش میں سرکہ پسند تھا، کھجوروں میں عَجوہ(عمدہ وپختہ کھجور) پسند فر ما تے تھے، سبزیوں میں کا سنی، ریحان کوھی اور کرم کلہ کو دوست رکھتے تھے۔(۹۳)

فقیرانہ زندگی:

تفسیر شیخ ابو الفتوح(رہ) میں ھے:آنحضرت(ص) اپنی دعا میں فر ماتے تھے:

اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْناً وَاَمِتْنِیْ مِسْکِیْناً،وَاحْشُرْنِیْ فِیْ زُمْرَةِ الْمَسَاکِیْنِ  : خدایا!مجھے مسکین Ú©ÛŒ طرح زندہ رکھ! مجھے فقیرانہ مو ت دے اور مجھے مسکینوں Ú©Û’ گروہ میں محشور فرما!(Û¹Û´)

زکوٰة لیتے وقت دعا:

اسی کتاب میں ھے:جب آنحضرت(ص) کی خدمت میں کو ئی زکوٰة لے کر آ تاتو اس کے لئے اس طرح دعا فر ما تے:اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ فُلانٍ:خدایا! فلاں کی آل اورخاندا ن پر رحم فرما!(۹۵)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 next