آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



تقسیم زکوٰة:

کا فی میںمر وی ھے:آنحضرت(ص) دیھات کی زکوٰة کو دیھاتیوں اور شھروں کی زکوٰة کو شھریوں میں تقسیم فر ما تے تھے۔(۱۰۴)

اس روا یت کو اسی طرح بعینہ احمد(رہ) بن علی(رہ) نے احتجاج میں نقل کیا ھے۔(۱۰۵)

میری تر بیت، خدانے کی ھے:

مکارم الاخلاق میں آنحضرت(ص) سے مر وی ھے:میری تر بیت خدا نے کی ھے اور حضرت علیں کی تر بیت میں نے کی ھے خدانے مجھے بخشش اور نیکی کا حکم د یا ھے، اس نے کنجو سی اور ظلم سے منع کیا ھے۔(۱۰۶)

ھر چیزکی بخشش:

تفسیر ابو الفتوح (رہ)میں آنحضرت(ص) سے مر وی ھے:جو ھم سے سوال کر تا ھے اگر ھمارے پاس کو ئی چیز مو جود ھو تی ھے تو ھم دریغ نھیں کر تے یعنی دے دیتے ھیں۔ (۱۰۷)

اسی مضمون کی روا یت،فقہ الرضاں میں بھی منقول ھے۔(۱۰۸)

فراموشی کے وقت، دعا:

جعفر یات میں منقول ھے:جب آنحضرت(ص) کو ئی چیز فراموش کر تے تھے تو پیشانی کو ھتھیلی پر رکھ کریہ دعا پڑھتے تھے:اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ،یَامُذَکِّرَ الشَّیْءِ وَفَاعِلَہ ذَکِّرْنِیْ مَانَسِیْتُ:خدایا! ساری تعریفیں تیرے لئے ھیں اے ھر چیز کو یا د دلا نے اور انجام دینے والے! جس چیز کو میں بھول گیا ہوں مجھے یاد دلا دے!(۱۰۹)

توضیح:اکثر شیعہ علماء منجملہ شیخ بھا(رہ)ئی کے نزدیک معصوم نبی،نسیان (فراموشی) کی بیما ری میں مبتلا نھیں ھو تا ھے ۔مترجم اردو۔

چھ (۶) نا پسندیدہ خصلتیں:

امالی صدو(رہ)ق میں آنحضرت(ص) سے مر وی ھے:خدا نے میرے لئے چھ(۶) خصلتوں کو پسند نھیں کیا ھے میں بھی انھیں اپنے اوصیاء اور تابعین کے لئے پسند نھیں کر تاہوں:۱۔نماز میں کھیل ۲۔ روزہ میں بری باتیں بکنا۳۔صدقہ دے کر احسان جتانا۴۔ حالت جنا بت میں مسجد میں داخل ہونا۵۔ لوگوں کے گھروں کے بارے میں اطلاع حاصل کرنا۶۔قبر ستان میں ہنسنا۔(۱۱۰)

انبیاء (علیھم السلام )کی چار خصلتیں:

تحف العقو ل میں حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے منقول ھے :انبیاء (علیھم السلام )کے اندر چار(۴) خصلتیں موجود ھو تی ھیں:نیکی،بخشش، مصیبتوں میں صبر اور حقوق مومنین کے متعلق قیام کرنا۔(۱۱۱)

انگوٹھی کے نگینہ کی طرف دیکھنا:

جعفریات میں حضرت علی (علیہ السلام)سے مر وی ھے:آنحضرت(ص) اپنی انگوٹھی کے نگینے کو ھتھیلی کی طرف کئے رھتے تھے اور اکثر اوقات اسے دیکھتے رھتے تھے۔(۱۱۲)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 next