اھل بیت(علیہم السلام)کی محبت و عقیدت سے متعلق کچھ باتیں (1)



میں آپ کی محبت و دوستی کے ذریعہ خدااور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا تقرب حاصل کرتا ھوں اور ان لوگوں سے کہ جنھوں نے آپ سے قتال و جنگ کی ھے ان سے بیزارھوں اور جس نے اس کی بنیاد رکھی اور پھر اس کی عمارت بنائی اس سے بھی بیزاری کے ساتھ خدا کا تقرب چاہتا ھوں ۔

ولاء اور توحید کا ربط

ولاء توحید ھی کے تحت ھے اس کو ھم پھلے بھی کئی بار بیان کر چکے ھیں،اسلام میں ولاء کی قیمت یہ ھے کہ اس کا سوتا توحید کے چشمہ سے پھوٹتا ھے اور توحید کے طول میں آتی ھے، کسی غیرِ خدا سے کوئی محبت نھیں ھے مگر یہ کہ خدا کے اذن اور اس کے حکم سے کی جا سکتی ھے خدا وند عالم فرماتا ھے: < اٴللّٰہُ وَلِیُّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا> خدا ان لوگوں کا دوست ھے جو ایمان لائے ھیں۔ اس کے بعد رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) خدا اور صاحبان امر کی ولایت خدا کے حکم سے واجب ھوتی ھے، جس نے خدا سے محبت کی اس نے رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے محبت کی اور جس نے رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے محبت کی اس نے صاحبان امر سے محبت کی، واضح رھے رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی ولایت کو خدا کی ولایت سے اور اھل بیت(علیہم السلام) کی ولایت کو رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی ولایت سے جدا نھیں کیا جاسکتا ھے۔

خدا وند عالم فرماتا ھے:< إنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّٰہُ وَ رَسُولُہُ وَ الَّذِینَ آمَنُوْا الَّذِیْنَ یُقِیمُوْنَ الصَّلاةَ وَ یُوٴتُونَ الزَّکاةَ وَ ھُمْ رَاکِعُوْنَ>[5]

تمھارا ولی صرف خدا، رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور وہ لوگ ھیں جو ایمان لاتے ھیں جو نماز قائم کرتے ھیں اور حالت رکوع میں زکواة دیتے ھیں۔

روایات سے یہ ثابت ھوتا ھے کہ یہ آیت حضرت علی(علیہ السلام) کی شان میں نازل ھوئی ھے اور ” یقیمون الصلٰوة و یوٴتون الزکٰوة و ھم راکعون“سے حضرت علی(علیہ السلام)ھی مراد ھیں۔

یہ ولایت، خدا اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور ان لوگوں کی ھے جو ایمان لائے ھیں اور جو نماز قائم کرتے ھیں اور حالتِ رکوع میں زکواة دیتے ھیں وھی مسلمانوں کے ولی امر ھیں۔

 Ø§Ø³ لحاظ سے رسول(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) اور آپ(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) Ú©Û’ اھل بیت(علیہم السلام) Ú©ÛŒ ولایت خدا Ú©ÛŒ ولایت Ú¾ÛŒ Ú©ÛŒ Ú©Ú‘ÛŒ Ú¾Û’ جیسا کہ رسول(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) اور آپ(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) Ú©Û’ بعد مسلمانوں Ú©Û’ ولی امر Ú©ÛŒ اطاعت بھی خدا Ú©ÛŒ اطاعت Ú¾ÛŒ Ú©ÛŒ Ú©Ú‘ÛŒ Ú¾Û’ Û” اور ولایت Ùˆ طاعت Ú¾ÛŒ Ú©ÛŒ طرح محبت بھی Ú¾Û’Û”

رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے روایت ھے کہ آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا: خدا سے اس لئے محبت کرو کہ اس نے تمھیں اپنی نعمتوں سے سر شار کیا ھے اور مجھ سے خدا کی محبت کی بدولت محبت کرو اور میرے اھل بیت سے میری محبت کے باعث محبت کرو۔ [6]

آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) ھی کا ارشاد ھے: خدا سے محبت کرو کہ اس نے تمھیں اپنی نعمت سے سرشار کیا ھے اور مجھ سے خدا کی محبت کی وجہ سے محبت کرو اور میرے اھل بیت(علیہم السلام) سے میری محبت کے سبب محبت کرو۔[7]

بنا بر ایں جو شخص خدا سے محبت کرے گا وہ ان حضرات سے بھی محبت کرے گا اور جو خدا کی اطاعت کرے گا وہ ان کی اطاعت کرے گا اور جو خدا سے محبت کرے گا وہ ان سے محبت کرے گا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 next