امام مهدی (ع) کی اثبات ولا دت



(۵)صمیرہ سے ؛زیدان

(۶)قم سے ؛حسن بن نضر ،علی بن محمد بن اسحق اور انکے والد ،محمدبن محمد اور حسن بن یعقوب ،

(۷)ری سے ؛ قاسم بن موسیٰ اور انکے بیٹے ،ابو محمد بن ھارون ،علی بن محمد بن محمد کلینی اور ابو جعفر رقا ء۔

(۸)قزوین ؛ مرداس اور علی بن احمد

(۹)نیشابو ر سے ؛ محمد بن شعیب بن صالح

(۱۰)یمن سے ؛ فضل بن یزید ،حسن بن فضل بن یزید ،جعفری ،ابن اعجمی ،اور علی بن محمد شمشاطی

(۱۱)مصر سے ابو رجاء اور انکے علاوہ

(Û±Û²)نصیبین سے ؛ابو محمد حسن بن وجناء نصیبی اور اسی طرح شھر زور ،فارس ،قابس ،مرس Ú©Û’ علاقے Ú©Û’ جن لوگوں Ù†Û’ بھی حضرت Ú©ÛŒ زیارت Ú©ÛŒ ان افراد Ú©Û’ ناموں Ú©Ùˆ ذکر کیا Ú¾Û’Û” [53]       

کنیز وںاور غلاموں کی گواھی امام زمانہ کو دیکھنے کے بارے میں

جو لوگ امام حسن عسکری (ع) کے گھر میں کام وغیرہ کرتے تھے ان لوگوں نے اور بعض کنیزوں نے امام مھدی (عج)سے ملاقات کی ھیں ؛جیسے گھر کا خادم طریف [54]اور ابراھیم بن عبدہ نیشابوری کی خادمہ جو اپنے آقا کے ھمراہ تھی جس نے امام کے نورانی چھرئہ مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کیا ،[55] خادم ابوالادیان ،[56]اور خادم ابو غانم جو کہتے ھیں :

خدانے امام حسن عسکری (ع) کو ایک فرزند عطا کیا امام نے جس کا نام” محمد “رکھا اور اس بچے کی ولادت کے تین دن بعد اپنے اصحاب اور چاھنے والوں کو دکھایا اور فرمایا :میرایہ فرزندمیرے بعد تمھارا ولی امر ھوگا ،وہ تم پر ھمارا جانشین ھے یہ وھی ھے جس کے انتظار میں گردن اٹھ جائیںگی اور جب زمین ظلم وستم سے پر ھو جائے گی تو یہ قیام کرے گا پھر زمین کو عدل وانصاف سے بھر دے گا ۔[57]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next