امام مهدی (ع) کی اثبات ولا دت



اور اسی طرح اس مساٴلہ میں عقید نامی غلام ،[58]ایک بوڑھی خادمہ [59]ابو علی خیزرانی کی کنیز (جسے اس نے امام حسن عسکری (ع) کو تحفہ میںدیا تھا) [60]نے امام سے ملاقات کی گواھی دی ھے اسکے علاوہ بھی کچھ کنیزوں (بنام نسیم [61]،ماریہ [62]نے امام سے ملاقات کی ۔

 Ø§Ø³ÛŒ طرح مسرور باورچی [63]اورامام حسن عسکری (ع) Ú©Û’ غلام Ù†Û’ بھی امام سے ملاقات کرنے کا اعتراف کیا Ú¾Û’ اور ان سب Ù†Û’ ابو غانم Ú©ÛŒ طرح اس Ú©ÛŒ گواھی دی Ú¾Û’ ØŒ

حکومت کا اس مسئلہ سے مقابلہ کرنا خود ولادت امام مھدی (ع)پر دلیل ھے

امام حسن عسکری (ع) کی ولادت ربیع الثانی ۲۳۲ ھ میں ھوئی اور آنحضرت نے تین خلفاء عباسی یعنی معتز (م۲۵۵ھ)،مہتدی (م۲۵۶ھ)،اور معتمد (م۲۷۹ھ ) کا دور دیکھا اور اسی دوران معتمد عباسی اھل بیت(ع) سے شدید قسم کی عداوت رکھتا تھا اور تاریخ طبری جیسی مشھور کتابوں کا مطالعہ کریں تو ۲۵۷،سے ۲۶۰ تک کے (یعنی معتمد کی حکومت کا ابتدائی دور )تمام واقعات سے اس کے بغض و دشمنی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ھے ۔

قابل ذکر بات تو یہ ھے کہ خدانے اسی دنیا میں اسے بد تریں سختیوں میں مبتلا کر کے اس سے اس دشمنی کاانتقام لے لیا یھاں تک کہ اس کی حکومت کی کوئی چیز باقی نہ رھی اور ۳۰۰ دینار کا محتاج ھو گیا حد یہ کہ اسے کھیں سے ۳۰۰ دینا رنہ مل سکے اور آخر میں بہت بری موت اور حال یہ تھا کہ ترکی غلام اس سے بہت بری طرح ناراض ھو ئے اورانھوں نے اس پر غضب ڈھایا ،مورخین کا اتفاق اس پر بھی ھے کہ اس کو ھرن کے چمڑے میں ڈال کر جلا دیا۔

معتمد Ú©ÛŒ کارناموں میں سے ایک کا رنامہ یہ تھا کہ امام حسن عسکری(ع) Ú©ÛŒ وفات Ú©Û’ فوراً بعد اپنے کارندوں Ú©Ùˆ امام (ع) Ú©Û’ گھر بھیجا اور Ø­Ú©Ù… دیا کہ ھر جگہ تلاش کرواور امام مھدی (عج)جھاں کھیں Ú¾ÙˆÚº ڈھونڈھ نکالووہ کارندے گھر میں داخل ھوئے ،پورے گھر Ú©Ùˆ چھان ڈالا لیکن امام Ú©Ùˆ نہ پاسکے ،آخر میں امام Ú©Û’ گھر Ú©Û’ نوکروں ،کنیزوں اور خواتین Ú©Ùˆ گرفتار کر لیا ،انھیں کارندوںمیں جعفر کذاب بھی اپنے بھائی امام حسن عسکری (ع) کا مقام حاصل کرنے Ú©ÛŒ لالچ میں حکومت Ú©ÛŒ مدد کر رھے تھے ،گویا شیخ مفید Ú©Û’ نقل Ú©Û’ مطابق امام حسن عسکری (ع) Ú©Û’ اھل Ùˆ عیا Ù„ پر کوئی بلاء Ùˆ مصیبت ایسی نہ تھی جو ان پر نہ Ù¾Ú‘ÛŒ Ú¾Ùˆ Û”[64]  

یہ سب اس وقت ھوا جب امام (عج)صرف پانچ سال کے تھے ،لیکن معتمد کو معلوم تھا کہ یھی بچہ اھل بیت (ع) میں سے بارھواں امام ھے اور وھی طاغوتوں کے تحت سلطنت کو سر نگوں کرے گا ،اور زمین کو ظلم و جور میں غرق ھونے کے بعد اس سے نجات دے کر اس (زمین )کو عدل و انصاف سے بھر دے گا ،گویا اس کی نظر میں یہ بچہ بچہ نھیں ھے بلکہ امام مھدی کے متعلق اس کا رویہ اسی طرح تھا جس طرح فرعون کا موسیٰ (ع) کلیم اللہ کے (پیدائش کے وقت )ساتھ تھا ،تو اس وقت مادر موسیٰ (ع) نے فرعون کے خوف سے انھیں دریائے نیل کے حوالے کر دیا تھا ،ھاں کبھی کبھی ایک مصیبت دوسری مصیبت سے آسان ھوا کرتی ھے ،

امام مھدی (عج)کے عالمی پیغام کو صرف معتمد نھیں جانتا تھا بلکہ اس سے قبل معتز اور مھدی عباسی بھی اس کی اطلاع رکھتے تھے اور یھی وجہ تھی کہ امام حسن عسکری (ع) کی مستقل کوشش رھی کہ انکے اس فرزند کے ولادت کی خبر نہ پھیلنے پائے جس کے نتیجے میں مخلص شیعہ ھی اس مساٴلہ سے آگاہ ھوئے ۔

امام عسکری (ع) نے متعدد بار اپنے بہت خاص اصحاب کو وجود مھدی موعود (ع) سے باخبر کیا، ساتھ ھی انھیں اس کے مخفی رکھنے کی بھی تاکید کی ،کیوں کہ وقت کے فرعون کو معلوم تھا کہ امام مھدی (ع)آسمان ولایت وامامت کا بارھواں ماہتاب ھے جس پر جابر بن سمرہ کی متواتر حدیث دلالت کر رھی ھے ورنہ اس بچے سے کون سا خطرہ تھا جو ابھی پانچ سال کا بھی نھیں تھا کیا یھی معتمد کی حکومت کے خیمے کو خطرہ میں ڈال دے گا ؟

اگر یہ وھی مھدی موعود (ع) ھے جس کا تاریخ ساز رول اور کارنامہ متواتر احادیث میں واضح طور پر بیان کیا گیا ھے اوراس کا ظالموں کی شازشوں کو قبول نہ کرنے کابھی ذکر ھے تو حکومت وقت نے امام کی شھادت اور جعفر کذاب کے ادعا(امام عسکری (ع) کے بھائی اس بنا پر کہ امام نے اپنا جانشین مقررھی نھیں کیا) پر کیوں عمل نھیں کیا ؟تو کیا حکومت کے لئے یہ ممکن نھیں تھا کہ حکومت وقت امام حسن عسکری (ع) کی میراث کو ان تمام وحشیانہ اور احمقانہ (جو امام مھدی موعود (ع)سے ڈرنے کی خاص دلیل ھے )کاموں کے بغیر جعفر کذاب کو دے دیتی ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next