آلِ محمد سے کیا مراد ہے؟



اس بات کا ثبوت قران میں بھی موجود ہے کہ آل سے مراد قوم یا امت نہیں ہے کیونکہ ہر مسلمان نماز میں درود کے علاوہ الگ سے السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین پڑھتا ہے ۔ اگر آل سے مراد امت ہوتی تو الگ سے صالحین پر سلام نہ ہوتاکیونکہ تمام صالحین تو خود رسول (ص) کی امت سے ہیں ۔

درود میں آلِ محمد کا ثبوت

اور اسی طرح اگر آل سے مراد امت ہو تو پھر مکتبِ صحابہ والے درود میں اپنی طرف سے ازواج و اصحاب اجمعین کا اضافہ نہ کرتے؟ ازواجِ رسول اور اصحابِ رسول امت سے باہر تو نہیں؟ اس کا صاف مطلب ہے کہ آل سے مراد امت ہرگز نہیں ہے ۔

حضرت مہدی (ع) آلِ محمد سے ہیں

سنن ابو داؤد، کتاب المہدی میں عبد اللہ ابن مسعود سے روایت ہے کہ آپ (ص) نے فرمایا کہ:

 Ø§Ú¯Ø± دنیا Ú©ÛŒ عمر میں بس صرف ایک دن بھی باقی رہ جائے تب بھی اللہ تعالیٰ اس دن Ú©Ùˆ اسقدر طولانی کرے گا کہ یہاں تک کہ میری نسل سے ایک شخص Ú©Ùˆ ظاہر کرے Û”

اور سنن ابو داؤد، کتاب المہدی میں ابو سعید خدری سے رسول اللہ کی حدیث نقل کی ہے جس میں آپ (ص) نے فرمایا:

مہدی مجھ سے ہے ۔

صاحبِ نور الابصار نے اپنی کتاب کے صفحہ ٣٤٦ پر ترمذی سےایک ایسی روایت نقل کی ہے جو کہ ابو سعید خدری سے مروی ہے ۔ اور اس کےبعد امام ترمذی کا یہ قول بھی نقل کیا ہے کہ:

 ÛŒÛ حدیث صحیح اور ثابت شدہ ہے Û”

نیز صاحبِ نور الابصار کا کہنا ہے کہ اس حدیث کو طبرانی اور طبرانی کے علاوہ دوسرے لوگوں نے بھی نقل کیا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next