آلِ محمد سے کیا مراد ہے؟



ابن حجر اپنی کتاب صواعقِ محرقہ کے صفحہ ٩٨ پر رسول اللہ (ص) کی اس حدیث کو نقل کرتے ہیں جسے طبرانی اور دوسرے محدیثین نے نقل کیا ہے ۔

آپ (ص ) نے فرمایا: مہدی میری اولاد میں سے ہو گا ۔

نور الابصار صفحہ ٢٣٠ پر ابن شیرویہ سے اور وہ حذیفہ بن الیمان سے اور وہ رسول اللہ سے اسی طرح کی حدیث نقل کرتے ہیں ۔

ایضاً اسی کتاب کے سفحہ ٢٣١ پر حضرت علی ابن ابی طالب (ع) سے روایت ہے:

 Ù…یں Ù†Û’ رسول اللہ سے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا مہدی ہم آل محمد میں سے ہے یا ہمارے علاوہ کسی اور Ú©ÛŒ نسل سے؟ تو رسول اللہ (ص) Ù†Û’ جواب دیا: ہرگز نہیں! بلکہ ہم ہی سے ہے Û” 

صاحب مطالب السؤل اپنی کتاب میں رقمطراز ہیں کہ:

 Ø¢Ù„ Ú©Û’ کلمہ Ú©ÛŒ تعریف Ú©Û’ بارے میں لوگوں Ú©Û’ اقوال مختلف ہیں Û” Ú©Ú†Ú¾ کا کہنا ہےکہ کسی Ú©ÛŒ آل ØŒ اس شخص Ú©Û’ گھر والے ہیں، جبکہ بعض Ù†Û’ یہ رائے دی ہے آلِ نبی وہ لوگ ہیں جن پر زکوۃ حرام ہے Û” لیکن اس Ú©ÛŒ بجائے خمس حلال ہےاور بعض Ù†Û’ یہ قول اختیار کیا ہے کہ کسی شخص Ú©ÛŒ آل یعنی جو اس شخص Ú©Û’ دین اور مسلک پر Ú†Ù„Û’ اور پیروی کرے Û”

اب پہلے نظریے کے حامی اس چیز کے ذریعے استدلال کرتے ہیں جس کو قاضی الحسین بن مسعود بغوی نے اپنی کتاب شرح سنت الرسول میں رقم کیا ہے اور ایسی احادیث کی تشریح کی ہے کہ جن کی صحت متفق علیہ ہے ۔

مذکورہ مصنف نے جس حدیث کو اپنی کتاب میں نقل کیا ہے اس کو اپنی سند کا ذکر کرتے ہوئے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے متصل کیا ہے کہ ابن ابی لیلیٰ نے کہا کہ:

میں نے کعب بن عجرہ سے ملاقات کی تو انہوں نے کہا کہ آیا میں تحفہ میں تمہیں ایسی حدیث سناؤں جو کہ میں نے ختم مرتبت سے سنی ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next