معتزلہ کی نظر میں قرآن کا اعجاز

حسین حیدر زیدی


Ù¨ Û”  ابوالعلاء احمد بن عبداللہ بن سلیمان تنوخی، شاعر اور عرب کا نابینا متفکر، حلب Ú©Û’ نزدیک معرة النعمان میں ان Ú©ÛŒ ولادت ہوئی ،انہوں Ù†Û’ اپنی عمر کا بیشتر حصہ انزوا میں گذرا ہے اور بہت سے بزرگوں Ú©ÛŒ ہجو Ú©ÛŒ ہے Û” لیکن کسی Ú©ÛŒ بھی مدح نہیں Ú©ÛŒ ہے Û” ان کا ٣٦٣ ہجری میں اسی جگہ انتقال ہوا۔ اس Ù†Û’ معتزلی، جبری مذہب، مزدکی، شیعہ، قرمطی، برہمایی دروزی اور اہل تقیہ Ú©ÛŒ طرف بے دینی Ú©ÛŒ نسبت دی ہے Û” ان کا لزومیات کا دیوان ١٣٠٣ ہجری میں ہندوستان میں چھپا ہے Û” ابوالعلاء Ú©Û’ سلسلہ میں زیادہ معلومات Ú©Û’ لئے رجوع کریں : الجامع فی اخبار ابی العلاء المعری Ùˆ آثارہ۔ تالیف محمد سلیم الجندی، طبع ØŒ دمشق۔

Ù© Û”  مذاہب التفسیر الاسلامی، ص ١٤٣ Û”

١٠ Û”  ابوالعلاء ØŒ عقل پر عمل کرنے والے ہیں، اور بعض اصولوں میں معتزلہ Ú©Û’ ساتھ ہیں، لیکن انہوں Ù†Û’ اپنے ایک شعر میں معتزلی ہونے Ú©Ùˆ منع کیاہے: Ùˆ معتزلی لم اوافقہ ساعة۔  اقول لہ فی اللفظ دینک اجزل۔ مراجعہ کریں: الجامع فی اخبار ابی العلاء ØŒ ج Ù¡ØŒ ص ٤٠٥ Û”

١١ Û”  احمد بن یحیی بن اسحاق ریوندی، نیشاپور Ú©Û’ دیہات ریوند Ú©Û’ رہنے والے، معروف بہ ابن راوندی، اپنی عمر Ú©Û’ اوائل میں معتزلی تھے ØŒ پھر اعتزال سے پلٹ گئے اور معتزلہ Ú©Û’ خلاف بہت سی کتابیں لکھیں Û” ان Ú©ÛŒ کتاب فضیحة المعتزلہ بہت مشہور ہے Û” قرآن کریم Ú©Û’ باب میں معتزلہ Ú©ÛŒ تاویلات Ú©Û’ خلاف انہوں Ù†Û’ کتاب الدامغ Ù„Ú©Ú¾ÛŒ ہے Û” ان Ú©ÛŒ کوئی کتاب ہم تک نہیں پہنچی ہے Û” یہ اسلامی مذاہب Ú©Û’ درمیان ملحد اور زندیق Ú©Û’ نام سے مشہور ہے Û”

١٢ Û”  ابو اسحاق ابراہیم بن عیسی النصیبی کا شمار بصرہ Ú©Û’ معتزلہ میں ہوتا ہے اور ابوحیان توحیدی Ú©Û’ ہم عصر ہیں Û” ابوحیان Ù†Û’ المقابسات اور مثالب الوزیرین میں ان Ú©ÛŒ بہت برائی Ú©ÛŒ ہے Û” حاکم جشمی کہتے ہیں: یہ سید مرتضی Ú©Û’ استاد ہیں Û”

١٣ Û”  اوائل المقالات، ص ١٨، تحقیق ڈاکٹر مہد ÛŒ محقق، طبع دانشگاہ تہران، ١٣٧٢ Û”

١٤ Û”  الذخیرہ فی علم الکلام، ص ٣٧٨، تحقیق سید احمد حسینی، طبع جامعہ مدرسین، ١٤١١ Û”

١٥ ۔ کشف المراد، ص ٣٨٤، طبع موسسہ الاعلمی للمطبوعات، ١٣٩٩ ۔

١٦ Û”  ابن حزم اندلسی، قرطبہ میں پیدا ہوئے Û” یہ فروع میں شافعی اور اصول میں ظاہری تھے Û” اشعری اور صوفیوں Ú©Û’ مخالف تھے Û” ان کا ٤٥٦ ہجری میں انتقال ہوا۔ الفصل، جلد ٣، ص ٣١ Û” طبع دار الجیل بیروت۔

١٧ Û”  ایجی Ù†Û’ المواقف (جلد ٨، ص٢٤٦) Ú©ÛŒ شرح میں کہا ہے: صرفہ Ú©Û’ قائلین میں سے ایک شخص ابواسحاق سفراینی ہے، جو ہم ( اشاعرہ) میں سے ہے Û” لیکن عبدالقاہر بغدادی Ú©Û’ دو طرح عمل کرنے Ú©ÛŒ وجہ سے اس Ú©Û’ Ù„Ú©Ú¾Ù†Û’ والے Ú©Ùˆ تعجب میں ڈالا ہے، وہ اصول الدین میں نظام Ú©Ùˆ صرفہ کا قائل ہونے Ú©ÛŒ وجہ سے کافر جانتے ہیں، جب کہ ان Ú©Û’ استاد ابواسحاق اسفراینی بھی صرفہ Ú©Û’ قائل ہیں Û” تعجب Ú©ÛŒ بات یہ ہے کہ ابوبکر باقلانی Ù†Û’ اعجار القرآن میںنظام پر حملہ کیا ہے کہ وہ صرفہ Ú©Û’ کیوں قائل ہیں، جب کہ وہ جانتے تھے کہ ابوالحسن باہلی Ú©Û’ درس میں ان Ú©Û’ ہمشاگرد یعنی ابواسحاق اسفراینی بھی صرفہ Ú©Û’ قائل ہیں Û” لیکن ان Ú©Û’ متعلق ایک بات بھی نقل نہیں Ú©ÛŒ ہے ØŒ اس سے بھی بڑھ کر آقای توفیق الفکیکی کا نظریہ ہے جس کوانہوں Ù†Û’ رسالة الاسلام مجلہ میں بیان کیا ہے کہ سید مرتضی اور شیخ مفید صرفہ Ú©Û’ قائل نہیں ہیں Û” بلکہ انہوں Ù†Û’ یہ بات بحث جدل Ú©ÛŒ وجہ سے کہی ہے Û” ڈاکٹر مہدی محقق Ù†Û’ بھی اوائل المقالات Ú©Û’ حاشیہ پر استاد توفیق الفکیکی Ú©Û’ متعلق کہا ہے : استاد توفیق Ù†Û’ ایک مقالہ قیم اور خوبی رسالة الاسلام میں قرآن Ú©Û’ اعجاز Ú©Û’ متعلق لکھا ہے جب کہ استاد توفیق ØŒ شیخ مفید ØŒ سید مرتضی،خواجہ نصیر الدین طوسی اور علامہ حلی Ú©Û’ لئے اچھے امانتدار نہیں ہیں، اور ان Ú©Û’ نظریات Ú©Ùˆ صرفہ Ú©Û’ باب میں بیان نہیں کیا ہے لیکن ان Ú©Û’ نظریات Ú©Ùˆ فصاحت Ùˆ بلاغت Ú©Û’ باب میں بیان کیاہے Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next