انبیا کی بعثت اور مہدی(علیہ السلام) کا انقلاب



دین کے اجتماعی فلسفہ کے لحاظ سے حضرت مہدی سلسلہ انبیا کے پیغام کو ثابت کرنے والے ھیں۔ھاں! امت کا موعود آئے گا اور انبیا کی بعثت کے ہدف کو عملی جامہ پھنائے گا اور اللہ کی ماموریت کو جس کی تکمیل اور انجام دھی میں وہ لوگ کامیاب نھیں ھوسکے ھیں۔ تمام اور کامل کرے گا۔ لہٰذا ایک خاص نظریہ سے پیغمبروں کی تحریک کو امام غائب کے قیام کے لئے مناسب مقدمہ اور تمھید جاننا چاہئے۔

انبیا کے حیات بخش قافلہ میں خاتم الاوصیا کی علامتیں

اس بنیاد پر، استبعاد اور انکار کا کون ساموقع ھے، جب اس وجود مقدس کی علامتیں انبیائے الھی کے قافلہ حیات میں انتھائی ذھانت سے حق جو اور حق طلب افراد کے لئے بہ زبان گویااس کعبہ دل کی طرف ہدایت کرتی ھیں۔

آیا نوح کی طولانی عمر کو ان کے زیادہ دن تک زندہ رھنے کو علامت شمار نھیں کیا جاسکتا ؟

آیا قوم صالح کے درمیان صالح پیغمبر(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے غائب ھونے کو حضرت کے امکان اور تحقق کی دلیل شمار نھیں کی جاسکتی؟

آیا حضرت ابراھیم(علیہ السلام) کا دریائے آتش سے نجات پانا اور ان کے ھاتھوں خانہ توحید کی بنیاد رکھنے کو حضرت مہدی(علیہ السلام) کے ھاتھوں بڑے بتوں کی بت شکنی کی بشارت کا پیش خیمہ نھیں ھوسکتا اور استکبار کے جھنمی اسلحوں کا بیکار ھونا اور آپ کے مبارک ھاتھوں سے عالمی توحید کی تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھنا؟

آیافرعونیوں کی نگاھوں سے دور رہ کر حضرت موسیٰ(علیہ السلام) کا پوشیدہ طور پر پیدا ھونا، آپ کی پوشیدہ ولادت پر گواہ نھیں بن سکتا؟

 Ø­Ø¶Ø±Øª سلیمان Ú©ÛŒ قادرانہ بادشاہت اور تمام دنیا Ú©ÛŒ قوتوں کا ان Ú©Û’ سامنے تسلیم ھونا حضرت بقیتہ اللہ Ú©ÛŒ محکم Ùˆ مضبوط عالمی حکومت اور تمام طبیعی عوامل Ú©Ùˆ ان Ú©Û’ مقدس اہداف Ú©ÛŒ علامت قرار نھیں دیا جاسکتا؟

یا حضرت عیسیٰ(علیہ السلام) کا آسمان پر جانا اور ان کے بارے میں شدید اختلاف کا ھونا کیا حضرت مہدی(علیہ السلام) کی غیبت کے لئے دلیل نھیں بن سکتا؟

آیا حضرت خاتم الانبیاء کا مسلحانہ مبارزہ اور اسلامی حکومت کی تشکیل اور فتح الفتوح (فتح مکہ) کو حضرت کی ذوالفقار عدالت کا نیام سے باھر نکلنا اور عالمی دولت کریمہ کی تشکیل کو خاتم الاوصیاء کی آخری کامیابی کے تصور کے طور پر نھیں دیکھا جاسکتا۔

تم پر سلام ھو اے موعود! تم پر سلام اے ولایت کے لباس میں رسالت کے سرسبز تسلسل! اور اے نبوت کی میراث کے حامل!۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next