اھل حرم کی کوفہ کی طرف روانگی



اس کے جواب میںزینب سلام اللہ علیھا نے فرمایا : عورت کو قافیہ بازی سے کیا مطلب! ھمیںاس کی فرصت ھی کھاں ھے لیکن یہ دل کادرد اور اندوہ ھے جو زبان پر جاری ھو گیا۔

پھر ابن زیاد نے علی بن حسین علیھاالسلام کی طرف نگاہ کی اور آپ سے بولا : تمھارا نام کیاے ؟[14]امام علی بن الحسین ( زین العابدین ) نے جواب دیا : ”اٴنا علی بن الحسین“ میں علی فرزند حسین ھوں۔

ابن زیادنے کھا : کیا اللہ نے حسین کے بےٹے علی کو قتل نھیں کیا ؟

یہ سن کر آپ خاموش ھوگئے تو ابن زیاد نے کھا : تمھیں کیا ھوگیا ھے، بولتے کیوں نھیں ؟

علی بن الحسین (علیہ السلام)  Ù†Û’ فرمایا : میرے ایک بھائی تھے ان کا نا Ù… بھی علی تھا جنھیں دشمنوں Ù†Û’ قتل کردیا Û”

ابن زیادنے کھا: اسے اللہ ھی نے قتل کیا ھے ۔ یہ سن کر پھرآپ خاموش ھوگئے تو ابن زیاد نے کھا: تمھیں کیا ھو گیا ھے بولتے کیوں نھیں ؟

علی بن الحسین (علیہ السلام)  Ù†Û’ فرمایا: ”اللّٰہ یتوفی الانفس حین موتھا [15]وما کان لنفس اٴن تموت الا باذن اللّٰہ“[16]خدا وند متعال لوگوں Ú©Û’ مرتے وقت ان Ú©ÛŒ روحیں (اپنی طرف ) کھینچ لیتا Ú¾Û’ اور بغیر Ø­Ú©Ù… خدا Ú©Û’ تو کوئی شخص مر Ú¾ÛŒ نھیں سکتا Û”

ابن زیادخجل Ú¾Ùˆ کر بولا : خدا Ú©ÛŒ قسم تو بھی انھیں میں کا ایک Ú¾Û’ØŒ پھر اپنے دربار Ú©Û’ ایک جلاد مری بن معاذ احمری سے کھا: وائے Ú¾Ùˆ تجھ پر اس Ú©Ùˆ قتل کردے ØŒ یہ سنتے Ú¾ÛŒ آپ Ú©ÛŒ پھوپھی زینب آپ سے لپٹ گئیں اور فرمایا :” یابن زیاد ! حسبک منّا اٴما رویت من دمائنا ØŸ  ÙˆÚ¾Ù„ اٴبقیت منا اٴحداً Ùˆ اعتنقتہ وقالت : اٴسالک باللّٰہ Û” ان کنت مومنا Û” ان قتلتہ لمّا قتلتني معہ ! “ اے     ابن زیاد !کیا ھمارے خاندان Ú©ÛŒ اس قدر تاراجی تیرے لئے کافی نھیںھے؟ کیا تو ھمارے خون سے ابھی تک سیراب نھیں ھوا ØŸ کیا تو Ù†Û’ Ú¾Ù… میں سے کسی ایک Ú©Ùˆ بھی باقی رکھا Ú¾Û’ØŒ پھرآپ Ù†Û’ اپنے بھتیجے Ú©Ùˆ Ú¯Ù„Û’ سے لگا لیا اور فرمایا: تجھ Ú©Ùˆ خدا کا واسطہ دیتی Ú¾ÙˆÚº اگر تجھ میں ایمان Ú©ÛŒ بو باس Ú¾Û’ اور اگر تو انھیں قتل کرنا چاھتا Ú¾Û’ تو مجھے بھی ان Ú©Û’ ساتھ قتل کردے۔

علی بن الحسین علیہ السلام نے آواز دی: ”ان کانت بینک و بینھن قرابة فابعث معھن ّ رجلاً تقیا یصحَبَھُنَّ بصحبة الاسلام “ اگر تو مجھے قتل کرنا چاھتا ھے تو اگر تیرے اور ان کے درمیان کوئی قرابت باقی ھے تو انھیںکسی متقی مرد کے ساتھ مدینہ روانہ کردے ۔

پھر ابن زیاد Ù†Û’ جناب زینب(علیہ السلام)  اور امام سجاد (علیہ السلام)  Ú©ÛŒ طرف بڑے غور سے دیکھا اور بولا: تعجب Ú¾Û’ اس رشتہ داری اور قرابتداری پر ،خدا Ú©ÛŒ قسم یہ چاھتی Ú¾Û’ کہ اگر میں اسے قتل کروں تو اس Ú©Û’ ساتھ اس Ú©Ùˆ بھی قتل کردوں !اس جوان Ú©Ùˆ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ دو Û”[17] Ùˆ [18]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next