حضرت ثانی زہرا(س)،عفت و حیا کی پیکر



حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: «...مَنْ قَلَّ حَياؤُهُ؛ قَلَّ وَرَعُهُ وَمَنْ قَلَّ وَرَعُهُ؛ ماتَ قَلْبُهُ، وَمَنْ ماتَ قَلْبُهُ؛ دَخَلَ النّارَ...(12) جس کی شرم و حیا کم ہو جائے اس کا تقویٰ اور پرہیز گاری بھی کم ہو جاتی ہے اور جس کا تقویٰ کم ہو جائے اس کا دل مر جاتا ہے اور جس کا دل مر جائے وہ جہنم میں داخل ہو گا ۔

 

ہ : حیا عیوب کا پردہ

 

حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: مَنْ كَساهُ الحَياءُ ثَوْبَهُ؛ لَمْ يَرَ النّاسُ عَيْبَهُ(13) جس شخص کو حیا کے لباس نے چھپا لیا اس کے عیب کو کوئی نہیں دیکھ سکتا ۔

 

و: خوبیوں کا سرچشمہ

 

حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: مَنْ لا حَياءَ لَهُ؛ لاَ خَيْرَ فيهِ (۱۴) جو شخص حیا نہیں رکھتا اس میں کوئی خیر و خوبی نہیں پائی جاتی ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next