رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ایران کی پیشرفت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم جائزہ



رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں اسلامی نظام کی تبدیلی کے امریکی قصد و ارادے پر کبھی تشویش لاحق نہیں ہوئی کیونکہ جس دور میں امریکی واضح طور پر ایران کے اسلامی نظام کو تبدیل کرنے کی آشکارا بات کرتے تھے اس دور میں بھی وہ ایسا نہیں کرسکے اور اس کے بعد بھی امریکی ایسا نہیں کرسکیں گے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مذاکرات میں امریکیوں کی صداقت کو دوسرے موضوع کے عنوان سے پیش کرتے ہوئے فرمایا: ہم نے بارہا کہا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہیں لیکن امریکی ہماری بات پر یقین نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ انھیں یقین نہیں آتا ہے تو ایسے شرائط میں ہم کیسے مذاکرات میں امریکیوں کی بات کو سچا مان سکتے ہیں جبکہ ماضی کی تاریخ امریکیوں کے جھوٹ سے بھری پڑی ہے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہمارا خيال یہ ہے کہ مذاکرات کی تجویزامریکہ کی حکمت عملی ہے اور وہ اپنی اس حکمت عملی کے ذریعہ عالمی رائے عامہ اور ایرانی عوام کو فریب دینا چاہتا ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر امریکیوں کو یہ بات عمل میں ثابت کرنی چاہیے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسی سلسلے میں امریکیوں کی ایک تبلیغاتی حکمت عملی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انھوں نے بعض موارد میں کہا ہے کہ ایران کے رہبر کی جانب سے بعض افراد نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں جبکہ یہ بات بالکل جھوٹی ہے اور اب تک کسی نے بھی ایران کے رہبر کی جانب سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے ہیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مختلف حکومتوں نے بعض عارضی موضوعات کے بارے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کئے لیکن ان مذاکرات میں بھی حکومتی افراد رہبری کی ریڈ لائنوں کی رعایت کرنے کے پابند تھے اور آج بھی ریڈ لائنوں کی پابندی ضروری ہے ۔۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next