رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ایران کی پیشرفت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم جائزہ



رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی کچھ عرصہ سے متعدد طریقوں سے پیغام بھیج رہے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاملے پر الگ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن میں گذشتہ تجربات کی روشنی میں ان مذاکرات کے بارے میں مطمئن نہیں ہوں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےفرمایا: امریکی گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ کسی منطقی راہ حل تک پہنچنے کے حق میں نہیں ہیں بلکہ امریکہ گفتگو کے ذریعہ فریق مقابل کو اپنے مطالبات کے سامنے تسلیم کرنے کی کوشش کرتا ہے لہذا ہم ہمیشہ امریکی مذاکرات کو مسلط کردہ مذاکرات سمجھتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کوبھی اس قسم کے مذاکرات کبھی پسند نہیں ہیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: البتہ مجھے مذاکرات سے کوئي مخالفت بھی نہیں ہے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس کے بعد امریکیوں کے لئے چند مطالب بالکل واضح طور پر بیان کئے ۔

 

پہلا مطلب جس کی طرف رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اشارہ کیا، وہ ایرانی حکومت کو تبدیل نہ کرنے پر مبنی امریکہ کے متعدد پیغامات ہیں ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next