رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ایران کی پیشرفت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم جائزہ



رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صرف اقتصادی دباؤ، بعض کارخانوں کی پیداوار میں کمی اور مہنگائی جیسے مسائل کو مد نظر رکھنے اور ان کا جائزہ لینے کو غلط و ناقص جائزہ اور تحلیل قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے چیلنجوں کے میدان میں صحیح نگاہ یہ ہے کہ کمزورو ضعیف نقاط اور مشکلات کے ساتھ ساتھ ترقی و پیشرفت کے عظيم نتائج پر بھی توجہ مبذول کرنی چاہیے اور اس صورت میں ایرانی قوم کی کامیابی اور سربلندی کا صحیح نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران قوم کو مفلوج کرنے کے بارے میں اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں امریکی حکام کے صریح اور آشکارا بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے چلینج کے اس میدان میں دشمن کی دھمکیوں کو ہوشمندی اور عظیم ظرفیت کے ذریعہ فرصت میں تبدیل کردیا اور اس میدان میں بھی ایرانی قوم ایک کامیاب کھلاڑی کی طرح میدان سے کامیاب باہر آگئی جسے سبھی تحسین آمیز نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر ایسی نگاہ ملک کے شرائط پر ڈالی جائے تویقینی طور پر ایرانی قوم اس عظیم میدان کی فاتح ہے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: چيلنجز سے بھرے ہوئے اس میدان میں ایرانی قوم کی کامیابیاں ایسی واضح اور روشن ہیں جن کی مختلف ممالک کے دانشور، سیاسی ماہرین ، ممتاز شخصیات تعریف کررہے ہیں اور حتی ایرانی قوم کے بارے میں بری نیت رکھنے والے ممالک بھی ان کامیابیوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں ۔

 

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی قوم کی پیشرفت سے ہمیشہ ناراض رہنے والے گروہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: یہ گروہ جو ایرانی عوام کا اصلی دشمن ہے اوروہ ایرانی قوم کی ترقی اور پیشرفت کر روکنے کے لئے دو طریقوں سے استفادہ کررہا ہے؛1) عملی رکاوٹ جس میں اقتصادی پابندیاں ، دھمکیاں، حکام اور قوم کے دانشوروں اور اعلی شخصیات کو فرعی اور غیر ضروری امور میں مشغول کرنا، 2) ایرانی قوم کی عظیم ترقیات کو پنہاں کرنے اور کمزور نقاط کو بڑھا چڑھا کر اور بڑا بنا کر پیش کرنے کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر پروپیگنڈہ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next