رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ایران کی پیشرفت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم جائزہ



رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ 34 برسوں میں ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں اور ان کی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر امریکہ کی یہ پالیسیاں جاری رہتی ہیں تو پھر بھی انھیں شکست ہی نصیب ہوگی۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام پر 24 خرداد کو ملک کے صدارتی انتخابات کے اہم موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات سیاسی کامیابی ، اسلامی نظام کے اقتدار ، قومی عزم اور نظام کی عزت و آبرو کا مظہر ہیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کو بڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت سے ملک میں امن و سلامتی اور دشمن کو مایوسی ملے گی اور دشمن کی دھمکیاں غیر مؤثر ثابت ہوں گی۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام پر اعتقاد رکھنے والے تمام سیاسی گروہوں کو انتخابات میں شرکت کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات کسی خاص سیاسی جماعت یا گروہ سے متعلق نہیں ہیں بلکہ ان تمام گروہوں اور احزاب کے لئے انتخابات میں شرکت ضروری ہے جن کے دل ملک کے استقلال اور قومی مفادات کے لئے تڑپتے ہیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انتخابات سے روگردانی ان لوگوں کے لئے مناسب ہے جو انقلاب کے مخالف ہیں ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next