رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ایران کی پیشرفت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم جائزہ



رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں تیسرے موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ نہیں چاہتا کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر امریکی حقیقت میں ایران کے ایٹمی معاملے کا حل چاہتے ہیں تو یہ حل بالکل آسان ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ پرامن مقاصد کے لئے ایران کے یورینیم افزودہ کرنے کے حق کو تسلیم کرلیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں تشویش دور کرنے کے لئے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی کو سبب مطمئن عمل قراردیتے ہوئے فرمایا: گذشتہ تجربات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ ایٹمی معاملے کے حل کی تلاش و کوشش میں نہیں ہے بلکہ وہ ایرانی قوم کو مفلوج کرنے اور اس پر دباؤ قائم کرنے کے لئے اس معاملے کو باقی رکھنے کے حق میں ہے لیکن دشمنوں کی آنکھیں اندھی ہوجائیں گي وہ ایرانی عوام کو مفلوج نہیں کرسکیں گے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں آخری نکتہ کے طور پر امریکیوں کو ایک راہ حل پیش کیا ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر امریکی صداقت کے ساتھ تمام معاملات حل کرنا چاہتے ہیں تو راہ حل کے سلسلے میں ہماری تجویز یہ ہے کہ امریکہ اپنی رفتار اور گفتار میں ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی ترک کردے ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next