رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ایران کی پیشرفت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم جائزہ



رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سال 91 ہجری شمسی میں ملک کے حقیقی شرائط کے بارے میں جامع تحلیل و تجزيہ پیش کرنے کے بعد گذشتہ سال کے مسائل سے آئندہ کے بارے میں دو نکتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: پہلا نکتہ یہ ہے کہ دشمن کے منصوبہ کو ہوشیاری کے ساتھ قبل از وقت پہچان لینا چاہیے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں فرمایا: تہران کے دوا بنانے کے ریکٹر کے لئےبیس فیصد یورینیم افزودہ کرنے کے سلسلے میں ایرانی جوانوں کا اقدام اسی سلسلے کا ایک نمونہ ہے اور ملک کے تمام مسائل میں اسی قسم کے اقدامات انجام دینے چاہییں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علمی کاموں میں پیشقدمی کو حکومتوں، صنعتکاروں، کسانوں، سرمایہ کاروں، تاجروں،محققین، ،صنعتی اور علمی منصوبہ سازوں، یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، اقتصادی ماہرین، سائنس اور ٹیکنالوجی پارک کے دانشوروں کی عظیم اخلاقی ذمہ داری قراردیتے ہوئے فرمایا: سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو دشمن کے حملوں کے مقابلے میں مضبوط ، مستحکم اور ناقابل تسخیربنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: یہ موضوع پائدار اقتصاد کے تقاضوں میں سے ایک ہے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اس حصہ میں دوسرے نکتہ کے طور پر مذاکرات کے سلسلے میں امریکیوں کے متعدد پیغامات اور اظہارات کی طرف اشارہ کیا ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next