معرفت امام(عام امامت)



انسان کبھی تو علم حصولی کے ذریعے عقلی مفاہیم کو سمجھتا ہے اور کبھی اپنے نفس کے قوی ہونے پر علم حضوری کے ذریعہ انہیں پالیتا ہےیہ معنی عقلانی زندگی اور نفسانی مختلف حالات کی راہ پر بھی مشاہدہ ہوتا ہے۔کسی شخص کی عقلانی زندگی جس قدر قوی ہوگی اتناہی اس کے لئے گناہ کا مرداراوربدبودار ہونا واضح تر ہوگا اور وہ گناہ کے بدبودار چہرے کو اپنی آنکھوں سےدیکھےگا۔

خود ہنر آن دان کہ دید آتش عیان نی گپِ دَلَّ علی النّار الدخان ([30])

یعنی ہنر یہ ہے کہ ایسی روش اختیار کرو کہ لوگ خود آگ کو دیکھ لیں یہ نہ کہوکہ دھواں آگ پر دلالت کررہا ہے۔

وہ شخص جو عقلانی زندگی کاسب سے پست درجہ رکھتا ہے وہ گناہ کا مکر وہ چہرہ اور اسکی متنفر کرنے والی حقیقت کومکمل طور پر نہیں دیکھ سکتا ہے۔ لیکن اس تعفن زدہ مردار کی اذیت ناک بدبو اس کے مشام تک پہنچتی ہے، عقلانی زندگی کا کمترین درجہ یہ ہے کہ انسان اس مقام پر پہنچے جائے کہ جب گناہ یا کوئی بھی غلط عمل کرنا چاہے تو اس کی بدبو اور تعفن کو محسوس کرے اور اس سے ہونے والی تباہی سے اپنے آپ کو بچائے۔

معرفت  امامت کا نبوت پر اور فہم نبوت کا علم توحید پر موقوف ہونا

جو شخص امام Ú©ÛŒ معرفت پیدا کرنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ پہلے خدا Ú©ÛŒ معرفت حاصل کرے ([31]) چونکہ پیغمبر ï·º اﷲ کےرسول اور اس Ú©Û’ نمائندہ ہیں تو اگر خدا جو کہ پیغمبر ﷺ، Ú©Ùˆ بھیجنے والا اور انہیں اپنا خلیفہ بنانے والا ہے،اس Ú©ÛŒ معرفت نہ رکھی جائے تو پیغمبر Ú©ÛŒ شناخت بھی نہیں ہوسکتی ہے اور جب پیغمبراکرمﷺ Ú©ÛŒ معرفت  پیدا نہ کرے تو پیغمبر ؐ Ú©Û’ جانشین اور خلیفہ Ú©ÛŒ تشخیص میں یقیناً خطا کا مرتکب ہوگا،اور امام Ú©ÛŒ شناخت Ú©Û’ لئے سقیفہ بنی ساعدہ Ú©Û’ نظریہ Ú©Ùˆ ممکن سمجھ بیٹھے گا۔

۲۔ “اللّٰہمَ عرّفنی نفسک فإنک إن لم تعرّفنی نفسک لم أعرف نبّیک، اللّٰہمَ عرّفنی رسولک فإنک إن لم تعرّفنی رسولک لم أعرف حجتک، اللّٰہمَ عرّفنی حّجتک فإنک إن لم تعرّفنی حجتک ضلَلتُ عن دینی”

جو شخص جانتا ہے کہ پیغمبر کا کوئی جانشین ہے اور پھر یہ گمان کرےکہ سقیفہ کا بنایا ہوا شخص پیغمبر کا جانشین ہوسکتا ہے،تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس Ù†Û’ پیغمبر Ú©ÛŒ حقیقی معرفت پیدا  نہیں Ú©ÛŒ ہےکیونکہ اس Ú©ÛŒ نگاہ میں پیغمبر ï·º صرف اسلامی معاشرہ کا حاکم یا رہبر اور مملکت  کا سربراہ  بالفاظ دیگر ملک کا شخص اول ہے۔

ایسا شخص پیغمبر کو اس آیت:

﴿ $tBur ß,ÏÜZtƒ Ç`tã #“uqolù;$# ÇÌÈ ÷bÎ) uqèd žwÎ) ÖÓórur 4ÓyrqムÇÍÈ﴾ ([32])

وہ خواہش سے نہیں بولتا یہ تو صرف وحی ہوتی ہے جو  اس پر نازل  Ú©ÛŒ جاتی ہے،



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next