معرفت امام(عام امامت)



تقریباً یہی مفہوم حضرت امام جعفر صادقؑ[47] سے نقل ہوا ہے امام ؑ سے سوال ہوا کہ ہر زمانہ کے امام اورولی کی نشانی وعلامت کیا ہے؟۔ حضرت امام جعفر صادق ؑ[48] نے فرمایا:

“تعرفہ بالحلال والحرام وبحاجۃ الناس الیہ ولا یحتاج إلیٰ أحدٍ” (۲)

یعنی حلال وحرام الٰہی کو مکمل طور سے جانتا ہے، سارے لوگ خواہ علمی مسائل میں یا عملی مسائل،اس کے محتاج ہوں اور وہ کسی کا محتاج نہ ہو۔

معرفت  امام Ú©Û’ ساتھ خدا پسند زندگی

اس سے پہلے یہ مطلب گذرچکا ہے کہ حیات اورکفر کا تقابل اس آیہ مبارکہ:

{ u‘É‹ZãŠÏj9 `tB tb%x. $wŠym ¨,Ïts†ur ãAöqs)ø9$# ’n?t㠚úï͍Ïÿ»s3ø9$#}([49])

تاکہ جو زندہ ہیں انہیں تنبیہ کرے اور کافروں Ú©Û’ خلاف حتمی فیصلہ ہوجائے ،میں اس بات Ú©ÛŒ علامت ہے کہ کفاردرحقیقت الہی اور انسانی زندگی سے محروم ہیں اور حقیقی زندگی صرف مومنین Ú©Û’ لئے ہے۔ امام عصر سےناواقف، جاہلیت Ú©ÛŒ موت مرے گا اور امام عصر Ú©ÛŒ معرفت رکھنے والا عقلانی اوراللہ Ú©Û’ پسندیدہ  دین یعنی اسلام پر ایمان لانے والوں Ú©ÛŒ زندگی پائے گا Û”

{ àMŠÅÊu‘ur ãNä3s9 zN»n=ó™M}$# $YYƒÏŠ}([50])

تمہارے لیے اسلام کو بطور دین پسند کر لیا۔ اور مومنین کی زندگی، خدا کی پسندیدہ حیات ہے۔

یہ بات مسلم ہے کہ معقول اورخدا پسند زندگی، ہر زمانہ Ú©Û’ امام Ú©ÛŒ شناخت اور ان Ú©ÛŒ اطاعت پر موقوف  ہے، اس بات Ú©ÛŒ کوشش کرنا ضروری ہے کہ معرفت Ú©ÛŒ عملی نشانیوں Ú©Ùˆ تلاش کیا جائے، حضرت ؑسے تمسک کیاجائے اور اس مطلب Ú©Ùˆ علمی صورت سے حقیقی صورت میں لایا جائے، اور پھران Ú©Û’ شریف ومقدس وجودسے متصل ہو کر حق الیقین تک پہنچا جائے تاکہ حقیقی زندگی نصیب ہو اور یہ ایسی اہم چیز ہے جسے صرف اپنایا جاسکتا ہے، لیکن راستے سے منحرف افراد Ú©Û’ لئے اس راہ Ú©Ùˆ Ø·Û’ کرنا بہت دشوار ہے۔

امامت انسانی ضرورت اور الٰہی نعمت

پیغمبر اور امام  Ú©ÛŒ ضرورت کا معیار

بیشک انسانوں کے ہر معاشرہ وسماج کے لئے، ایک طاقتور اور بااختیار رہبر وپیشوا کی ضرورت ہے ،جس کی تدبیر اور قیادت کے تحت انکے مسائل حل ہوں:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next