خوف و حزن کی اہمیت اور اس کا اثر (۲)Deprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99 Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103 اسلام ایک جامع و کامل مکتب ہے جو انسان کو کمال کی طرف دعوت دے کر اسے سماجی ، اخلاقی اور دیگر پہلوؤں سے تربیت کرنا چاہتا ہے ، انسان اس وقت کمال تک پہنچتا ہے جب وہ علمی ، اخلاقی نیز بلند اقدار کے حوالے سے تمام شعبوں میں ترقی کرتاہے ۔ سب سے بڑی نعمت جو خدائے متعال نے ہمیں عنایت فرمائی ہے وہ اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی ولایت کی نعمت ہے اس پاک خاندان کی ہدایت و رہنمائی کی نور افشانی کے نتیجہ میں ، گزشتہ چودہ صدیوں کے دوران علمائے بزرگ کی انتھک زحمتوں کے سبب موعظوں اور علوم کے عظیم خزانے ہم تک پہنچے ہیں ۔ کم ترین شکر جو ہمیں اس عظیم نعمت کا ادا کرنا چاہیے ، وہ ان قیمتی ذخائر کا مطالعہ ، تحقیق ، ان سے استفادہ کرنا اور ان کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے ، ولایتِ اہل بیت علیہم السلام کے سایہ میں اور ان کی وضاحت سے ہی ہمیں جہل و بے خبری کی تاریکی سے نکل کر نور، معرفت اور آگاہی کی طرف راہنمائی ہوتی ہے ، جیسا کہ ہم زیارت جامعہ میں پڑھتے ہیں: ” بمٰولاتکم ، علّمنا الله معالم دیننا و اصلح ما کان فسد من دنیانا “ ۱# آپ کی ولایت و پیشوائی کی برکت سے خدائے متعال نے دین کے علوم اور حقائق سے ہمیں آشنا کیا اور ہمارے فاسد دنیوی امور کی اصلاح فرمائی ۔ ------------------------------------------------------- ۱۔ مفاتیح الجنان ( دفتر نشر فرہنگ اسلامی ) ص/ ۱۰۹ وَعْدُ رَبِّنٰا لَمَفْعُولاً وَ یَخِرُّونَ لِلْاََذْقٰانِ یَبْکُونَ وَ یَزٖیدُھمُ خُشُوعاً > مفید و نفع بخش علم : جس کوایسا علم دیا جائے کہ اسے نہ رلائے ، تو بیشک اسے ایسا علم دیا گیا ہےجس نے اس شخص کو کوئی فائدہ نہیں بخشا ہے ۔ کیونکہ خداوند متعال نے قرآن مجید میں علما کی یوں توصیف فرمائی ہے ۔ ” وہ لوگ کہ جن کو اس کے پہلے علم دیا گیا ہے جب ان پر قرآن کی تلاوت ہوتی ہے تو منھ کے بل سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارا رب پاک و پاکیزہ ہے اور اس کاعہد یقینا پورا ہونے والا ہے اور منھ کے بھل گرپڑتے ہیں روتے ہیں اورقرآن ان کے خشوع میں اضافہ کردیتا ہے “
|