خوف و حزن کی اہمیت اور اس کا اثر (۲)



           Ø§Ú¯Ø± کسی کیلئے گریہ Ùˆ زاری کرنا ممکن نہ ہو تو اسے حزن آفریں موضوعات Ú©Ùˆ یاد کرکے یا معنوی اقدار سے محروم ہونے Ú©ÛŒ وجہ سے اور گناہ پر غور کرکے Ú©Ù… از Ú©Ù… اپنے دل Ú©Ùˆ محزون بناناچاہیے اگر اس کا دل محزون نہ ہو تو Ú©Ù… از Ú©Ù… رونے Ú©ÛŒ حالت بنائے ØŒ اگر کسی شخص Ú©Û’ لئےحزن Ú©ÛŒ حالت پیدا نہیں ہوتی اور ہمیشہ مست ومغرور رہتا ہو تو وہ خدا Ú©ÛŒ رحمت سے محروم رہتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ ہرکوئی جو گریہ Ùˆ بکاء Ú©ÛŒ حالت رکھتا ہے وہ خدا Ú©Û’ نزدیک ہے ØŒ کیونکہ ممکن ہے بعض حالات Ú©Û’ پیش نظر منافقین میں بھی ایس حالت رونما ہوجائے اور وہ محزون ہوکر گریہ کرنے لگیں اس Ú©Û’ برعکس جو بھی محزون نہ ہواور اس میں گریہ Ú©ÛŒ کیفیت پیدا نہ ہوتو ہے اسے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ سنگ دل اور خدا سے دور ہے Û”

 Ø¨ÛØ´Øª میں سکون Ùˆ اطمینان ØŒ دنیا میں خوف خدا کا نتیجہ:        

 ÛŒÙ°Ø§ اٴَبَاذَرٍ؛ یَقُولُ اللهَ تَبَارَکَ ÙˆÙŽ تَعٰالیٰ : لَا اٴَجْمَعَ عَلٰی عَبْدٍ خَوفَینِ ÙˆÙŽ لاٰ اٴَجْمَعُ لَہُ اٴَمْنَینِ فَإِذَا اَمِنَنی فِی الدُّنْیٰا اَخَفْتُہُ یَوْمَ الْقِیٰامَةِ ÙˆÙŽ إِذَا خٰافَنٖی فِی الدُّنْیٰا اَمَنْتُہُ  یََوْمَ القِیٰامَةِ

          اے ابوذر ! خداوند متعال فرماتا ہے : ” میں اپنے بندہ پر دو خوف اور دو امن ایک ساتھ جمع نہیں کرتا ہوں گروہ اس دنیا میں مجھ سے خائف نہیں تھا یعنی امان میں تھا تو دوسری دنیا میں،میں اسے ڈراوٴں گا اور اگر اس دنیا میں مجھ سے خائف تھا تو دوسری دنیا میں اسے امن Ùˆ امان میں قرار دوں گا “‘

           Ø§Ú¯Ø± بندہ دنیا میں عذاب الٰہی سے ڈرتا تھا تو وہ قیامت Ú©Û’ دن خوف Ùˆ ترس اور عذاب جہنم سے بچ جائے گا ( خدا سے خوف، عذاب الٰہی سے ڈرنے Ú©Û’ معنی میں ہے کہ بندہ احکام الٰہی Ú©Ùˆ انجام دینے میں کوتاہی Ú©ÛŒ وجہ سے اس میں مبتلا ہوتا ہے ) پس ØŒ جو دنیا میںخداوند متعال سے ڈرتا ہے اسے  قیامت میںکوئی پریشانی نہیں ہوگی اور وہ امن Ùˆ امان میں ہوگا ØŒ جیسا کہ خداوند متعال فرماتا ہے :

           <وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ ÙˆÙŽ نَھَیَ النَّفْسَ عَنِ الْھَویٰ فَإِنَّ الْجَنَّةَ ھِیَ الْمَآویٰ>  (نازعات / Û´Û°ÙˆÛ´Û±)

          اور جس Ù†Û’ رب Ú©ÛŒ بارگاہ میں حاضری کا خوف پیدا کیاہے اور اپنے نفس Ú©Ùˆ خواہشات سے روکا ہے ØŒ تو جنت اس کا ٹھکانا اور مرکز ہے

           Ú†ÙˆÙ†Ú©Û بہشت خداوند متعال Ú©ÛŒ نعمتوں سے فائدہ اٹھانے Ú©ÛŒ جگہ ہے اور بہشتی لوگ امن Ùˆ امان میں ہیں اور وہ کسی بھی قسم Ú©ÛŒ مشکل ØŒ پریشانی اور غم Ùˆ اندوہ سے دوچار نہیں ہوتے ØŒ اس لئے خداوند متعال فرماتا ہے :     

          <مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنةِ فَلَہُ خَیْرٌ مِنھَا ÙˆÙŽ ھُمْ مِنْ فَزَعٍ یَومِئِذٍ آمِنُونَ> ( نمل / Û¸Û¹)

           Ø¬Ùˆ کوئی نیکی کرے گا اسے اس سے بہتر اجر ملے گا اور وہ لوگ روز قیامت Ú©Û’ خوف سے محفوظ بھی رہیں Ú¯Û’ Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next