آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



ایک راستہ سے جا نا دوسرے سے آنا:

اسی کا فی میں مر وی ھے کہ موسیٰ بن عمران بن بَزِیع نے کھا: میں نے حضرت امام علی رِضاںسے عرض کیا:میں آپ پر فدا ہوجاوٴں لوگ کھتے ھیں کہ جناب رسول خدا (ص)جس راستہ سے جا تے تھے واپسی میں دوسرے راستہ سے آ تے تھے کیا یہ صحیح ھے؟فرمایا:ھاں! میں بھی اکثر ایسا ھی کر تا ہوں اور تم بھی ایسا ھی کیا کرو!(۳۱)

گھر سے با ھر نکلنے کاوقت:

کتاب اقبال میں حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام)سے مروی ھے:آنحضرت(ص) سورج نکلنے کے بعد گھر سے باھر تشریف لاتے تھے ۔(۳۲)

نزدیک ترین جگہ بیٹھنا:

کافی میںحضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام)سے مر وی ھے :آنحضرت(ص) کسی جگہ تشریف لےجاتے تو داخل ہونے کے بعد سب سے نزدیک والی(خالی) جگہ بیٹھتے تھے۔(۳۳)

آنحضرت(ص) کی انکساری و تواضع:

غوالی اللآلی میں مروی ھے:آنحضرت(ص) کو یہ بات پسندنہ تھی کہ آ پ کے لئے کوئی شخص اپنی جگہ سے اٹھے اسی لئے لوگ آپ کی تشریف آوری کے وقت نھیں اٹھتے تھے لیکن جا تے وقت حضر(ص)ت کے ساتھ دوسرے لوگ بھی اٹھتے تھے اور بیت الشرف کے دروازہ تک رخصت کر آتے تھے۔(۳۴)

خواتین کی رائے کی مخالفت:

کا فی میں ھے:جب آنحضرت(ص) کسی جنگ کا ارادہ کر تے تھے تو اپنی بیویوں سے مشورہ فر ما تے تھے پھر ان کی رائے کے خلا ف عمل کر تے تھے ۔(۳۵)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next