آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



فقیروں سے محبت:

کافی میں آنحضرت(ص) سے مر وی ھے :میرے رب نے مجھے حکم دیا ھے کہ میں مسلمان فقیروں سے محبت کروں۔(۴۶)

حُسن خلق ،اخلاق انبیا(ع)ء :

ارشاد دیلمی(رہ) میں حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے مر وی ھے:صبر،سچائی ، بردباری،اور حسن خلق یہ سب انبیاء(علیھم السلام) کے اخلاق میں سے ھیں۔(۴۷)

آنحضرت(ص) کی اخلاقی دعا:

محجة البیضاء میں منقول ھے:آنحضرت(ص) خدا کی بارگاہ میں بھت تضرع وزاری کرتے تھے اور برابر خدا سے دعا کر تے تھے کہ انھیں آداب ومکارم الاخلاق سے آراستہ کرے،وہ اپنی دعا میں فرماتے تھے:

اَللّٰھُمَّ حَسِّنْ خُلْقِیْ؛(وَیَقُوْلُ:) اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنِیْ مُنْکَرَاتِ الْاَخْلَاقِ: خدایا! میرا اخلاق اچھا بنا دے!خدایا! مجھے برے اخلاق سے دور رکھ!(۴۸)

بداخلاقی کی آفت :

مجالس صدو(رہ)ق میں آنحضرت(ص) سے مر وی ھے: جبرئیل (علیہ السلام) خدا کی جا نب سے میرے پاس نازل ھو ئے اورانھوں نے کھا”:یَامُحَمَّدُ!(صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم)عَلَیْکَ بِحُسْنِ الْخُلْقِ:اے محمد!(صلی اللهعلیہ وآلہ وسلم) آپ اچھے اخلاق سے پیش آ یئے کیونکہ برے اخلاق سے دنیا وآخرت کی بھلائی ختم ہوجا تی ھے۔“

پھر آنحضرت(ص) نے فرمایا:” تم میں سے وہ شخص مجھ سے سب سے زیادہ مشابہ ھے جو اخلاق میں سب سے اچھاھے۔“(۴۹)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next