آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



عورتوں سے بیعت:

جعفر یا ت میں منقو ل ھے:آنحضرت(ص) بیعت لیتے وقت عورتوں کی طرف ھاتھ نھیں بڑھا تے تھے بلکہ کسی ظر ف میں پانی منگاتے اپنا دست مبا رک اس میں ڈالتے پھر عورتوں کو حکم دیتے کہ پانی میں اپنا ھاٹھ ڈا ل دیںاس کے بعد فر ماتے تھے:”میں نے تم سے بیعت لے لی۔“(۱۲۹)

اس مضمون کی روایت تحف العقول میں بھی ھے۔(۱۳۰)

محرم لوگوں سے گفتگو:

دعائم میں منقول ھے:بیعت لیتے وقت آنحضرت(ص) کی ایک شر ط یہ تھی کہ آپ عورتوں سے فرماتے تھے:”نا محرم آدمیوں سے گفتگو نہ کرو!“(۱۳۱)

بیکار مو من کی ملامت:

جامع الاخبار میں ابن عباسص سے مروی ھے:جب آنحضرت(ص) کسی کی طرف دیکھتے اور انھیں وہ بھلا معلوم ہوتاتھا تو پو چھتے تھے :”کیا کو ئی کام کرتاھے؟ “

اگر لوگ بتا تے کہ بیکار ھے تو حضر(ص)ت فر ماتے:”وہ میری نظروں سے گر گیا !“ لوگ پو چھتے : کیوں آپ کی نظروں سے گر گیا؟فر ماتے:” اگر مرد مو من بیکار رھے گا تو وہ اپنے دین کواپنی زندگی کاسرمایہ قراردے گا۔“(وہ اپنے دین کودنیاکے عوض فروخت کردے گا)۔(۱۳۲)

قرض، سنت ھے:

دعائم الاسلام میں حضرت امام جعفرصادق (علیہ السلام)سے مر وی ھے:قرض دینا، کو ئی چیز وقتی طور پر دینا اور مھمان نوازی کر نا یہ سب چیزیں سنت ھیں۔(۱۳۳)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next