آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



فقراء کے لئے زکوٰة وصدقہ:

در راللئالی میں آنحضرت(ص) سے مروی ھے :مجھے حکم دیا گیا ھے کہ مالداروں سے زکوٰة اور صدقہ لے کر فقیروں کو دوں۔(۱۰۳۲)

تقسیم زکوٰة:

کا فی میںمر وی ھے:آنحضرت(ص) دیھات کی زکوٰة کو دیھاتیوں اور شھروں کی زکوٰة کو شھریوں میں تقسیم فر ما تے تھے۔(۱۰۴)

اس روا یت کو اسی طرح بعینہ احمد(رہ) بن علی(رہ) نے احتجاج میں نقل کیا ھے۔(۱۰۵)

میری تر بیت، خدانے کی ھے:

مکارم الاخلاق میں آنحضرت(ص) سے مر وی ھے:میری تر بیت خدا نے کی ھے اور حضرت علیں کی تر بیت میں نے کی ھے خدانے مجھے بخشش اور نیکی کا حکم د یا ھے، اس نے کنجو سی اور ظلم سے منع کیا ھے۔(۱۰۶)

ھر چیزکی بخشش:

تفسیر ابو الفتوح (رہ)میں آنحضرت(ص) سے مر وی ھے:جو ھم سے سوال کر تا ھے اگر ھمارے پاس کو ئی چیز مو جود ھو تی ھے تو ھم دریغ نھیں کر تے یعنی دے دیتے ھیں۔ (۱۰۷)

اسی مضمون کی روا یت،فقہ الرضاں میں بھی منقول ھے۔(۱۰۸)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next