آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



آنحضرت(ص) کا مناظرہ:

احتجاج میںحضرت امام حسن عسکری(علیہ السلام)سے مروی ھے:میں نے اپنے پدر بزر گوار سے عرض کیا:جب یہود و مشرکین آنحضرت(ص) سے دشمنی رکھتے تھے تو کیا آپ ان سے منا ظرہ کرتے تھے؟میرے بابا نے فرمایا:ھاں!اکثر منا ظرہ فرمایا کر تے تھے۔(۸۰)

یہ حدیث، تفسیرامام حسن عسکری (علیہ السلام)میں بھی مروی ھے۔(۸۱)

لوگوں سے نزاع کی ممانعت :

امالی صدو(رہ)ق میں آنحضرت(ص) سے مروی ھے:سب سے پھلی چیز جس سے میرے رب نے مجھے منع کیاوہ” نزاع“ ھے۔(۸۲)

کبھی ”نھیں “نہ کھا:

بحار میں دعوات راوندی(رہ) سے منقول ھے حضرت علی (علیہ السلام)نے فرمایا:جب آنحضرت(ص) سے کسی چیز کے متعلق سوال کیا جاتااگر وہ کام آپ کی مرضی واراد ہ کے مطا بق ھو تا تو آپ فرماتے : نَعَمْ!(ھاں!)اور اگر خلاف ھو تا تو خاموش رھتے لیکن کبھی لا(نھیں)نھیں کھتے تھے۔(۸۳)

حلقہ وار نشست :

مکارم الاخلاق میں انس سے مروی ھے:جب ھم آنحضرت(ص) کی خدمت میں ھو تے تو حلقہ بناکر بیٹھ جاتے تھے۔(۸۴)

اصحاب و ملائکہ کی ھمراھی:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next