آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



لوگوں کے ساتھ رعایت:

کافی میںحضرت امام جعفرصادق (علیہ السلام) سے مر وی ھے کہ آنحضرت(ص) نے فرمایا:جس طرح میرے پر وردگار نے مجھے فرائض کی ادائیگی کاحکم دیا ھے اسی طرح لوگوں کے ساتھ رعایت کر نے کا بھی حکم دیا ھے۔(۴۰)

یہ حدیث تحف العقول،خصا ل ومعانی الاخبار میں بھی مر وی ھے۔(۴۱)

نبی(ص) کااخلاق ،قرآ نی ھے:

محجة البیضا ء میں سعد بن ھشام سے مر وی ھے:میں نے عائشہ سے آنحضرت(ص) کے اخلاق کے متعلق سوال کیا توانھوں نے کھا:کیا تم نے قرآ ن نھیں پڑھا؟

میں نے کھا: کیوں؟عائشہ نے کھا:آنحضرت(ص) کااخلاق، قرآن ھے۔(۴۲)

یہ حدیث ،مجموعہٴ ورّام(رہ) میں بھی ھے۔(۴۳)

اھل بیت علیھم السلام کی جوان مر دی:

تحف العقول میں آنحضرت(ص) سے مر وی ھے:ھم اھل بیت علیھم السلام کی جوان مر دی یہ ھے کہ جس نے ھما رے او پر ظلم کیا ھے ھم اسے بخش دیتے ھیں اور جو ھمیں محروم ر کھتا ھے ھم اس کے ساتھ بخشش کرتے ھیں۔(۴۴)

امالی صدو(رہ)ق میں بھی اس پھلے معنی کی روایت کی گئی ھے۔(۴۵)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next