آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



خواتین کو سلام:

کافی میںحضرت امام جعفرصادق (علیہ السلام)سے مر وی ھے :آنحضرت(ص) خواتین کو سلا م کر تے تھے اور وہ بھی جواب دیتی تھیں۔

حضرت علیں بھی خواتین کوسلام کر تے تھے لیکن جوان عورتو ںکوسلام کرنا نا پسند کرتے تھے اور فر ما تے تھے:”مجھے خوف ھے کہ ان کی آواز متاثر نہ کردے اس وقت ثواب سے زیادہ میرا نقصان ھو جا ئے گا۔“(۷)

اس کے بعد علامہ طبا طبا(رہ) ئی نے فر مایا:

شیخ صدو(رہ)ق نے اس روا یت کو بغیر سند کے ذکر فر مایا ھے اور طبری کے پوتے نے اس کو کتاب ”مشکوٰة“میں”محاسن“ سے نقل کیا ھے۔

آنحضرت(ص) کے بیٹھنے کا طریقہ:

کا فی میں منقول ھے کہ آنحضرت(ص) تین (۳)طریقے سے بیٹھتے تھے:

۱۔قُرفُصاء:(اکڑو)دونوں پنڈلیوں کو بلند کر کے آگے سے دونوں ھا تھوں کاحلقہ بنا لیتے تھے۔

۲۔کبھی دو زانو ھو کر بیٹھتے تھے ۔(گھٹنوں کے بل)

۳۔کبھی ایک پیر کو موڑ لیتے تھے دوسرے پیر کو اس کے او پر رکھ لیتے تھے ۔انھیں کبھی بھی چارزانو (آلتی پالتی مارکربیٹھے ہوئے)نھیں دیکھاگیا۔(۸)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next