آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



وعدہ وفائی:

”مکارم الاخلاق“ میں حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے مر وی ھے:ا ٓنحضرت(ص) نے ایک شخص سے وعدہ کیا:” فلاں پتھر کے پاس میں تم سے ملوں گا تم آنا!“

امام (علیہ السلام)نے فرمایا:اس چٹان کے پاس حضو(ص)ر کو شدید گر می لگی اصحاب نے عرض کیا:اگرآپ سایہ میں آ جا ئیں تو کیا حرج ھے؟!

فرمایا:”اسی جگہ اس سے ملنے کا وعدہ کیا ھے لہٰذا میں یھیں پر اس کاانتظار کرتا رہوں گا اگر وہ نہ آ ئے تواس کی طرف سے وعدہ خلافی ھو گی۔“(۶۸)

ھل بیت علیھم السلام کی ذمہ داری :

”محاسن“ میں حضرت علی (علیہ السلام)سے مروی ھے :ھم اھل بیت علیھم السلام کی یہ ذمہ داری ھے : کھانا کھلائیں ،حادثات میںلوگوں کو پناہ دیں اور جب سب لوگ سوتے ھیں اس وقت نماز پڑھنے میں مشغول ہوں۔(۶۹)

یہ روایت کافی میں بھی ھے ۔(۷۰)

مھمان سے کام نہ لینا:

کافی میں منقول ھے کہ حضرت امام علی رضاں کی خدمت میں ایک مھمان آیا مولا نے رات میں کچھ دیر اس سے بات کی چراغ کی روشنی کم ہوگئی مھمان نے اصلاح کے لئے ھاتھ بڑھایا امام (علیہ السلام)نے روک دیا خود بتّی کو درست کیا اور فرمایا: ”اِنَّا قَومٌ لانَسْتَخْدِمُ اَضْیَافَنَا: ھم اھل بیت( علیھم السلام) کو یہ بات پسند نھیں کہ اپنے مھمان سے کوئی کام لیں۔“(۷۱)

ھم مھمان کے جانے پراس کی مدد نھیں کرتے :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next