منجیٴ موعود (ع)قرآن کی روشنی ميں



(۱۱) محمد رسول بزرنجی (م ۱۱۰۲ھ) نے احادیث المھدی کے متواتر ھونے کی اس طرح وضاحت فرمائی ھے” جو احادیث وجود امام مھدی (ع)اور ان کے آخری زمانے میں قیام کرنے ،اورخاندان رسول اکرم(ص) اور اولاد فاطمہ صلواة اللہ علیھا میں سے ھونے پر دلالت کرتی ھیں سب متواتر ھیں اور ان احادیث کا انکار کرنا غیر ممکن ھے ۔[71]

(۱۲) شیخ محمد ابن قسام ابن محمد جسوس (م ۱۱۸۲ھ):کتانی نے ان احادیث کو متواتر ھونے میں ان کے قول کو نقل کیا ھے ۔[72]

(۱۳)ابو العلاء عراقی فاسی (م ۱۱۸۳ھ) نے مھدویت کے موضوع پر ایک کتاب تالیف کی ھے اور کتانی نے ان احادیث کے متواترھونے کی تصریح کی ھے ۔[73]

(Û±Û´) شیخ سفارینی حنبلی (Ù…Û±Û±Û¸Û¸Ú¾) قناجی لکھتے ھیں: سفارینی Ù†Û’ اپنی کتاب”اللوائح“ میں                

احادیث المھدی (ع)کے متوا ترھونے کے قول کو اختیار کیا ھے ۔[74]

(۱۵)شیخ محمد بن علی صبان (م ۱۲۰۶ھ): انھوں نے تواتر کے قول کو ابن حجر کی صواعق محرقہ سے نقل کر کے اس پر استدلال کیا اور اس پر کوئی اعتراض بھی نھیں کیا۔ اس سے واضح ھوتا ھے کہ وہ اس قو ل کے حامی ھیں[75]

(۱۶) شوکانی (م ۱۲۵۰ھ):شاید احادیث کے تواتر کے بارے میں ان کی موافقت کو ثابت کرنے کیلئے اس مشھور و معروف کتاب ”التوضیح فی تواتر ما جاء فی المنتظر و الدجال و المسیح“ کا مطالعہ ھمیں دوسری چیزوں سے بے نیاز کر دے۔

(۱۷) مومن ابن حسن ابن مومن شبلنجی(م ۱۲۹۱ھ):انھوںنے مذکورہ احادیث کے تواتر کی وضاحت کرتے ھوئے یہ بات زور دیکر لکھی ھے کہ امام مھدی (ع)آل رسول(ص)اور اھل بیت (ع) میں سے ھیں۔[76]

(Û±Û¸)احمد زینی دحلان (شافعی مذھب Ú©Û’ مفتی) (Ù… Û±Û²Û°Û´Ú¾) Ù†Û’ احادیث المھدی (ع)Ú©ÛŒ بڑی تعریفیں Ú©ÛŒ ھیں وہ لکھتے ھیں:ان احادیث Ú©Û’ راویوں Ú©ÛŒ کثرت بعض دوسری روایات Ú©ÛŒ تائید کر تی ھیں۔ وہ بھی اس حد تک کہ انسان Ú©Ùˆ یقین حاصل Ú¾Ùˆ جائے اور واضح  رھے کہ یقین مفیداسی وقت حاصل ھوگا جب روایات متواتر Ú¾ÙˆÚºÛ”[77]

(۱۹) سید محمد صدیق حسن قنوجی بخار ی(م ۱۳۰۷ھ):ان احادیث کے بارے میں ان کی نظر کچھ اس طرح ھے : امام مھدی (ع)کے متعلق جو احادیث ھم تک پھونچی ھیں اختلاف روایات کےبا وجود اتنی زیادہ ھیں کہ تواتر کو پھنچی ھوئی ھےں۔[78]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 next