منجیٴ موعود (ع)قرآن کی روشنی ميں



(Û²Û°) ابو عبد اللہ محمد ابن جعفر کتانی مالکی (Ù… Û±Û³Û´ÛµÚ¾):یہ قول تواتر Ú©Ùˆ نقل کرنے Ú©Û’ ضمن میں اس طرح فرماتے ھیں:مھدی منتظر(عج)  Ú©Û’ باب Ú©ÛŒ تمام روایات متواتر ھیں۔[79]ان Ú©Û’ علاوہ Û²Û° افراد اور بھی ھیں (Û´)لیکن اس مقام پر ان Ú©Û’ ناموں Ú©Ùˆ ذکر کرنے Ú©ÛŒ گنائش نھیں Ú¾Û’ مولف Ù†Û’ دوسرے مقام پر Û³ ہجری سے عصر حاضر تک Ú©Û’ تمام افراد Ú©Û’ ناموں کاذکر کیا Ú¾Û’ [80]۔آخر میں استاد بدیع الزمان سعد نورسی کا قول Ú¾Ù… نقل کر رھے ھیں ( جوچودھویں صدی Ú©Û’ اوائل میں اھل سنت Ú©Û’ عالم گزرے ھیں)وہ کہتے ھیں کہ : دنیا Ú©Û’ کسی کونے میں ایسے قابل اعتماد، نجیب Ùˆ شریف افراد کا ملنا مشکل Ú¾Û’ جو اھلبیت(ع) Ú©ÛŒ شرافت Ùˆ فضیلت Ú©Û’ Ú¾Ù… پلہ Ú¾Ùˆ جائیں ØŒ اور دنیا میں کھیں کوئی ایسا گروہ اور خاندان نھیں ملے گا جن کا دلاوور نظر، خاندان آل عبا Ú©ÛŒ مانند ایک دل اور ایک آواز Ú¾Ùˆ اور اسی طرح دنیا Ú©Û’ کسی اجتماع میں اھل بیت اطھار (ع) جیسی نورانیت اور Ú†Ù…Ú© کا ملنا مشکل Ú¾Û’ Û”

جی ھاں! اھل بیت Ú©Ùˆ حقیقت قرآنی Ú©ÛŒ روحانی غذااور انھیں وحی Ú©Û’ شیر زلال سے سیراب کیا گیا اور شریعت اسلامی Ú©Û’ ایمان Ùˆ قداست Ú©ÛŒ ضیاء سے منور کیا گیا Ú¾Û’ØŒ ان کا شجرہ پاک Ùˆ پاکیزہ Ú¾Û’   اھل بیت Ù†Û’ سینکڑوں مجاھد، ہزاروں روحانی Ùˆ معنوی رھنما، عالم بشریت اور امت Ú©ÛŒ رھبری کیلئے پیش کئے ھیں، یقینا اھل بیت (ع)Ú¾ÛŒ مھدی (ع)کبیر Ú©Ùˆ اسلامی معاشرے Ú©ÛŒ عدالت کیلئے ھدیہ کریں Ú¯Û’(کوئی اور نھیں)Û” اس مھدی کبیر (ع)Ú©ÛŒ حقانیت کا پتہ تو اس وقت Ú†Ù„Û’ گا جب وہ شریعت محمد ÛŒ(ص)ØŒ حقیقت قرآنی اور سنت نبوی Ú©Ùˆ زندہ کر Ú©Û’ ان سب کوپوری طرح عصرحاضر Ú©Û’ مسائل پر منطبق اور سب Ú©ÛŒ حقیقت Ú©Ùˆ ثابت کر دکھائےں Ú¯Û’ ایسی چیزنہ صرف ضروری بلکہ معقول اور انسان Ú©ÛŒ اجتماعی زندگی Ú©ÛŒ ضرورت Ú¾Û’Û”[81]


[1] نحل Û¸Û¹Û”  

[2] توبہ۳۳ Û”      

[3] آل عمران۸۵۔

[4] التفسیر الکبیرفخررازیج۱۶س۴۰۔ 

[5] الدرالمنثور،سیوطی،ج۴،ص۱۷۴

[6] تفسیرابن جزی،ص۲۵۲۔  

[7]التفسیرالکبیر،ج۱۶،ص۴۰؛ تفسیرالطبری،ج۱۴،ص۲۱۵؛تفسیر القرطبی، ج۸، ص۱۲۱؛  الدرالمنثور، ج۴،ص۱۷۶۔

[8] الدرالمنثور،ج۴،ص۱۷۶۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 next