مهدی ومهدويت



”ابشروا بالمہدی ، رجل من قریش من عترتی، یخرج فی اختلاف من الناس وزلزال، فیملاٴ الارض عدلا وقسطا کما ملئت ظلماً وجوراً“ [30]

(میں تمھیں مہدی کے بارے میں بشارت دیتا هوں جو قریش اور میرے عترت سے هوں گے وہ لوگوں کے اختلاف اورتفرقہ کے وقت ظاھر هونگے اور ظلم وجور سے بھری دنیا کو عدل وانصاف سے بھردیں گے۔)

بعض احادیث میں امام مہدی کو اولاد عبد المطلب سے بتایا گیا ھے:

ابن ماجہ نے اپنی سند کے ساتھ جناب انس بن مالک سے نقل کیا ھے کہ انس کہتے ھیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلمکو یہ فرماتے هوئے سنا ھے:

”نحن ولد عبد المطلب سادة اھل الجنة  انا وحمزہ وعلی وجعفر والحسن والحسین والمہدی“[31]

(ھم اولاد عبد المطلب اھل بہشت کے سردار ھیں: میں، جناب حمزہ حضرت علی جناب جعفر امام حسن وامام حسین او رامام مہدی (علیھم السلام)

جبکہ بعض احادیث کا بیان ھے کہ امام مہدی از آل محمد هوں گے:

”قال رسول اللّٰہ  (ص) یخرج فی آخر الزمان رجل من ولدی اسمہ کاسمی وکنیتہ ککنیتی، یملاٴ ا لاٴرض عدلاً کما ملئت جوراً فذلک هو المہدی“ (وہذا حدیث مشهور )[32]

(حضرت رسول اکرم  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلمنے فرمایا: میری اولاد میں سے ایک شخص ظاھر هوگا جس کا نام میرے نام پر جس Ú©ÛŒ کنیت میری کنیت پر هوگی اور وہ ظلم وجور سے بھری دینا Ú©Ùˆ عدل وانصاف سے بھر دیگا اور وہ مہدی هوگا ØŒ )اور یہ حدیث مشهور Ú¾Û’Û”[33]

اور بعض کابیان ھے کہ مہدی میری عترت میں سے هونگے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 next