خدا کی معرفت عقل و فطرت کی روشنی میں



اور اگر وہ موٴثر کوئی دوسری چیز هو تو پھر درج ذیل حالات سے خالی نھیں:

۱۔ وہ چیز ایسے وجود پر جاکر رکے جو اپنی ذات میں واجب هو۔ ۲۔ اس سلسلہ کی کوئی انتھا نہ هو۔

اگر پھلی صورت هو تو ھمارا مقصود ثابت ھے جبکہ دوسری صورت باطل ھے کیونکہ ھر ممکن شے کے لئے ایک موٴثر کا هونا ضروری ھے اور یہ موٴثر تین حال سے خالی نھیں ھے:

۱۔ کوئی چیز بذات خود اپنے لئے موٴثر هو۔

۲۔اس میںکوئی اندرونی شے موٴثر هو۔

۳۔ کوئی بیرونی شے اس میں موٴثر هو۔

پھلی صورت ناممکن او رمحال ھے کیونکہ موٴثر کا اثر سے پھلے هونا ضروری ھے کیونکہ کسی چیز کا اپنے نفس پر مقدم هونا عقلی لحاظ سے ممنوع ھے۔

دوسری صورت بھی محال ھے کیونکہ کسی چیز کا موٴثر هونا اس کے ھر جز میں موٴثر هونا چاہئے اور اگر اس کا کوئی جز موٴثر هو تو پھر خود اپنے نفس میں موٴثر هونا لازم آتا ھے او راپنے اثر میں بھی موٴثر کا هونا لازم آتا ھے اور یہ دونوں محال ھیں پھلی صورت اس لئے محال ھے کہ ”تقدم الشی علی نفسہ“ (کسی چیز کا اپنے اوپر مقدم هونا) لازم آتا ھے اور دوسری صورت اس لئے محال ھے کہ ”دور“ لازم آتا ھے اور دور بھی محال وباطل ھے۔

اور جب پھلی دوصورت باطل ھیں تو پھر تیسری صورت صحیح ھے یعنی ھر چیز میں کسی بیرونی شے کا موٴثر هونا، او راگر وہ بیرونی شے ممکنات میں سے ھے ،تو وہ اپنی ذات کے لئے ممکن نھیں بن سکتی ،کیونکہ اگر ایسا هو(یعنی اپنی ذات کے لئے ممکن هو) تو پھر وہ شی اس میں داخل ھے، بلکہ اس چیز کا بیرونی هونا ضروری ھے اور یھی ھماری بات کو ثابت کردتیا ھے۔

مذکورہ دلیل کا خلاصہ :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 next