امامت کی معرفت



آپ لوگوں کے درمیان بھت زیادہ محترم اور (عالم آل محمد(ص) ) آل محمد(ص)کے عالم کے نام سے پہچانے جاتے تھے، مامون عباسی نے سن ۲۰۰ ھجری میں حضرت کو مدینہ سے ”مر و “ بلایا جب آپ تشریف لائے تو اس نے زمام حکومت آپ کے سپرد کرنے کی کوشش کی لیکن حضرت نے قبول نہ فرمایا، جب اس کا اسرار حد سے زیادہ ھوا تو آپ نے ولی عھدی کا عھدہ قبول فرمایا، اور اس کی ولی عھدی قبول کرنے کا دو راز تھا ۔

پھلا: حضرت چاھتے تھے کہ اس ولی عھدی کے ذریعہ مامون کی حکومت میں دینی اور اسلامی رنگ سادات اور شیعہ حضرات کو اپنی طرف متوجہ اور اس طرح ان کے آپسی اختلاف اور افتراق کو دور کیا جا سکتا ھے ۔

دوسرا : مامون چالاکی کرنا چاھتا تھا کہ امام کو اپنے سے قریب کر کے حکومت کے کاموں میں لگا دے جس سے آپ کے چاھنے والے بد ظن اور آپ سے دوری اختیار کرنے لگیں، لیکن امام تو مامون کے شکم کی چیزوں سے بھی باخبر تھے کہ جو حکومت کے لئے اپنے بھائی کو نہ چھوڑے وہ اتنی آسانی سے کسی کو حکومت و ولی عھدی کیسے دے سکتا ھے ، لہذآپ نے ولی عھدی سے بھی انکار کیا لیکن مامون کے شدید اصرار کی بنا پر مجبوراً قبول کرنے کے لئے شرائط کے ساتھ راضی ھوگئے اور فرمایا : ولی عھدی کی شرط یہ ھوگی کہ میں حکومت کے کسی کام میں اور حکام کے رکھنے اور معزول کرنے میں دخالت نھیں کرونگا ۔

امام کی اس شرط کا مطلب مامون سمجھ گیا میں نے تو ان کو خوار کرنے کے لئے یہ کام سپرد کیا تھا لیکن یہ تو مزید عزت اور توقیر کا باعث ھوجائے گا ، لہذا اب دوسری فکر میں پڑ گیا کہ کیسے امام کو قتل کیا جائے آخر کار آپ کو زھر دے کر شھید کر ڈالا ۔

واقعہ

ایک شخص بیان کرتا ھے میں نے حضرت امام رضا (ع) کو دسترخوان پر سفید و سیاہ غلاموں کے ساتھ بیٹھے غذا تناول فرماتے ھوئے دیکھا تو میں نے کھا: یابن رسول اللہ !کاش آپ نے غلاموں کو دسترخوان سے الگ اور جدا بیٹھایا ھوتا امام غضبناک ھوگئے اور فرمایا : خاموش ھوجا ، ھمارا خدا ایک ، دین ایک ، اور ھمارے ماں باپ ایک ھیں ھر شخص قیامت میں اپنے اعمال کا بدلہ پائے گا[20]

نویں امام حضرت محمد ابن علی التقی علیھما السلام

ولادت با سعادت : ۱۰ رجب یا ۱۹ رمضان سن ۱۹۵ ھجری

محل ولادت : مدینہ منورہ

والد کا نام :امام علی رضا (ع)

والدہ کا نام: جناب سبیکہ خاتون سلام اللہ علیھا

سن مبارک: ۲۵ سال



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next