امامت کی معرفت



            ان دو وجوہ Ú©Û’ علاوہ اور دوسرے اسباب Ú©ÛŒ بنا پر صلح Ú©Û’ لئے آمادہ ھوگئے ØŒ تاکہ معاویہ Ú©ÛŒ مکاری اور اس Ú©ÛŒ خباثت لوگوں پر آشکار ھوجائے اور تمام لوگ معاویہ اور سیرت بنی امیہ Ú©Ùˆ خوب پہچان لیں تاکہ آنے والے انقلاب Ú©Û’ لئے ایک بھترین راہ فراھم ھوسکے Û”

حضرت نے روح اسلام اور اصل دین کی بقا کے لئے صلح کا اقدام فرمایا اور صلح نامہ میں اپنے تمام شرائط کو اس سے باور کرایا تھا لیکن معاویہ نے ایک شرط کو بھی پورا نہ کیا ، سن پچاس ھجری میں معاویہ کے حکم سے جعدہ بنت اشعث نے حضرت امام حسن (ع) کو زھر دے کر شھید کر ڈالا۔

امام حسن (ع) کا واقعہ

            ایک شامی Ù†Û’ حضرت Ú©Ùˆ دیکھ کر گالیاں دینا شروع کر دیا جب وہ خاموش ھوا تو آپ اس Ú©ÛŒ طرف متوجہ Ú¾Ùˆ کر سلام کر Ú©Û’ مسکرا دئے اور فرمایا : مجھے معلوم Ú¾Û’ کہ تو مسافر Ú¾Û’ اور میری حقیقت تجھ پر روشن نھیں Ú¾Û’ ØŒ اگر تو معافی مانگے گا تو تجھ سے راضی Ú¾Ùˆ جاؤنگا ØŒ اگر کوئی چیز طلب کرے گا تو عطا کرونگا ØŒ اگر راھنمائی چاھتا Ú¾Û’ تو راھنمائی کرونگا ØŒ اگر بھوکا Ú¾Û’ تو تجھے سیر کرونگا ØŒ اگر لباس نھیں رکھتا Ú¾Û’ تو لباس دونگا ØŒ اگر فقیر Ú¾Û’ تو غنی کردونگا ØŒ اگر بھاگ کر آیا Ú¾Û’ تو تجھے پناہ دونگا ØŒ اگر کوئی حاجت Ú¾Û’ تو حاجت روائی کرونگا ØŒ میرا گھر وسیع اور میرے پاس بھت مال Ú¾Û’ اگر تو میرا مھمان ھوگا تو تیرے لئے بھتر Ú¾Û’ Û”

             Ø¬Ø¨ شامی Ù†Û’ حضرت (ع) سے یہ تمام باتیں سنیں، گریہ کرنے لگا اور رو کر Ú©Ú¾Ù†Û’ لگا : میں گواھی دیتا Ú¾ÙˆÚº کہ آپ اللہ Ú©Û’ خلیفہ اور لوگوں Ú©Û’ امام ھیں بیشک خدا بھتر جانتا Ú¾Û’ خلافت Ùˆ امامت Ú©Ùˆ کہاں قرار دے ،یابن رسول(ص) اللہ !آپ Ú©ÛŒ ملاقات سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ میں آپ کا اور آپ Ú©Û’ والد کا سخت ترین دشمن تھا ØŒ اور آپ Ú©Ùˆ تمام لوگوں میں پست ترین آدمی سمجھتا تھا ØŒ لیکن اب آپ (ع) سے بے انتھامحبت کرتا Ú¾ÙˆÚº اور آپ Ú©Ùˆ لوگوں میں بھترین شخص جانتا Ú¾ÙˆÚº پھر وہ شخص حضرت Ú©Û’ بیت الشرف آیا اور جب تک مدینہ میں تھا حضرت کا مھمان رھا[8]

تیسرے امام حضرت حسین ابن علی (ع)

ولادت با سعادت : ۳شعبان سن ۴ ھجری

محل ولادت : مدینہ منورہ

والد کا نام : حضرت علی ابن ابی طالب (ع)

والدہ کا نام : حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ(ص)

سن مبارک :۵۷ سال

شہادت: ۱۰ محرم الحرام سن ۶۱ ھجری



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next