جشن غدیر منعقد کرنا



۵۔ ابن عثیمین کا کھنا ھے:

 â€Ø§Ù¾Ù†Û’ بچوں Ú©Û’ روز ولادت پر جشن منانا چونکہ دشمنان خدا سے مشابہت رکھتا Ú¾Û’ اور مسلمانوں Ú©Û’ یھاں یہ کام نھیں ھوتا تھا بلکہ غیروں سے ھمارے یھاں آیا Ú¾Û’ØŒ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)Ù†Û’ فرمایا: جو شخص کسی (دوسری) قوم Ú©Û’ مشابہ ھوگا وہ اسی قوم میں شمار کیا جائے گا۔“[5]

جشن منعقد کرنا محبت کی نشانی ھے

محبت و دشمنی ایسی دو چیزیں ھیں جو انسان کے اندر قرار دی گئی ھیں جس کو انسان کی چاہت اور نفرت سے تعبیر کیا جاتا ھے۔

وجوب محبت

عقلی اور منقولہ دلیلوں سے معلوم ھوتا ھے کہ بعض حضرات کی محبت انسان پر واجب ھے، جیسے:

۱۔ خداوندعالم کی محبت

خداوندعالم ان حضرات کی سر فھرست ھے جن کی محبت اصولاً واجب ھے، کیونکہ خداوندعالم تمام صفات کمال و جمال مظھر ھے اور تمام موجودات اسی کے محتاج ھیں، لہٰذا خداوندعالم نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا:

<قُلْ إِنْ کَانَ آبَاؤُکُمْ وَاٴَبْنَاؤُکُمْ وَإِخْوَانُکُمْ وَاٴَزْوَاجُکُمْ وَعَشِیرَتُکُمْ وَاٴَمْوَالٌ اقْتَرَفْتُمُوہَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ کَسَادَہَا وَمَسَاکِنُ تَرْضَوْنَہَا اٴَحَبَّ إِلَیْکُمْ مِنْ اللهِ وَرَسُولِہِ وَجِہَادٍ فِی سَبِیلِہِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّی یَاٴْتِیَ اللهُ بِاٴَمْرِہِ وَاللهُ لاَیَہْدِی الْقَوْمَ الْفَاسِقِینَ >[6]

”پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمھارے باپ دادا، اولاد ، برادران، ازواج، عشیرہ وقبیلہ اور وہ اموال جنھیں تم نے جمع کیا اور وہ تجارت جس کے خسارہ کی طرف سے تم فکر مند رہتے ھیں اور وہ مکانات جنھیں پسند کرتے ھو تمھاری نگاہ میں اللہ، اس کے رسول، اور راہ خدا میں جھاد سے زیادہ محبوب ھیں تو وقت کا انتظار کرو یھاں تک کہ امر الٰھی آجائے اور اللہ فاسق قوم کی ہدایت نھیں کرتا ھے۔“

۲۔ رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی محبت

خداوندعالم کی خاطر رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی محبت بھی واجب ھے، کیونکہ آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)واسطہٴ فیض ھیں، لہٰذا مذکورہ آیت میں خداوندعالم کے ساتھ آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کا بھی ذکر آیا ھے اور آپ کی محبت کا حکم ھوا ھے۔

پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 next