جشن غدیر منعقد کرنا



۵۔ محبوب کا دفاع؛

۶۔ محبوب کے فراق میں حزن وملال، جیسے جناب یعقوب علیہ السلام فراق یوسف میں غم زدہ تھے؛

۷۔ محبوب کی نشانیوں کی حفاظت؛

۸۔ محبوب کی نسل اور اولاد کا احترام؛

۹۔ محبوب سے متعلق ھر چیز کو بوسہ دینا؛

۱۰۔ محبوب کے روز پیدائش پر جشن و محفل کا منعقد کرنا۔

یاد منانا قرآن کی روشنی میں

قرآن مجید کی آیات میں غور وفکر کرنے سے یہ معلوم ھوتا ھے کہ کسی چیز کی یاد منانا ان کاموں میں سے ھے جس کی تائید قرآن مجید نے کی ھے بلکہ اس کی طرف رغبت دلائی ھے:

۱۔ حج سے متعلق آیات سے یہ نتیجہ حاصل ھوتا ھے کہ ان میں سے اکثر و بیشتر گزشتہ انبیاء و اولیائے الٰھی کی یاد منانا ھے، جس کے چند نمونے آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ھیں:

الف۔ مقام ابراھیم علیہ السلام

خداوندعالم قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ھے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 next