خوارج کا بدترین مظاہرہ



 Ø¯ÙˆØ³Øª نما دشمن Ú©ÛŒ شرارت

جب خوارج اپنی چھاوٴنی سے کوفہ واپس آئے تو انھوں نے لوگوں کے درمیان یہ خبر پھیلادی کہ امام نے حکمیت قبول کرنے سے انکار کردیا ھے، اسے ضلالت وگمراھی سمجھا ھے اور ایسے وسائل آمادہ کررھے ھیں کہ لوگوں کو حکمین کی رائے کے اعلان سے پھلے معاویہ کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے روانہ کریں ۔

 Ø§Ø³ÛŒ دوران اشعث بن قیس جس Ú©ÛŒ زندگی اور امام علیہ السلام Ú©Û’ ساتھ رہنے Ú©ÛŒ روش مکمل طور پر نفاق آمیز تھی، ظاہرمیں دوستانہ طور پر لیکن باطن میں معاویہ Ú©Û’ نفع Ú©Û’ لئے اس Ù†Û’ کام کرنا شروع کیا اور کہا : لوگ کہتے ھیں کہ امیر المومنین Ù†Û’ اپنے عہد وپیمان Ú©Ùˆ توڑدیا Ú¾Û’ اور مسئلہ حکمیت Ú©Ùˆ کفر Ùˆ گمراھی سے تعبیر کیا Ú¾Û’ اور مدت ختم ھونے Ú©Û’ انتظار Ú©Ùˆ خلاف جاناھے۔

اشعث کی گفتگو نے امام علیہ السلام کوایسی مصیبت میں قرار دیا کہ ناچار امام علیہ السلام نے حقیقت بیان کردی اور کہا: جو شخص یہ فکر کررہا ھے کہ میں نے تحکیم کے عہد وپیمان کو توڑ دیا ھے وہ جھوٹ بول رہاھے اور جو شخص بھی اس کو گمراھی وضلالت سے تعبیر کررہا ھے وہ خود گمراہ ھے۔

حقیقت بیان کرنا خوارج Ú©Û’ لئے اتنا سخت ھوا کہ لاحکم الاّ للّٰہ  کا نعرہ لگاتے ھوئے مسجد سے

باہر چلے گئے اور دوبارہ اپنی چھاوٴنی میں واپس چلے گئے۔

ابن ابی الحدید کہتے ھیں کہ امام علیہ السلام کی حکومت میں ہر طرح کا رخنہ وفساد اشعث کی وجہ سے تھا کیونکہ اگر وہ اس مسئلہ کو نہ چھیڑتا تو امام علیہ السلام حقیقت کو بیان نہ کرتے ، اور خوارج جو استغفار کلی پر قناعت کئے ھوئے تھے امام علیہ السلام کی خدمت میں رہ کر معاویہ سے جنگ کرتے،لیکن وھی (اشعث) سبب بنا کہ امام علیہ السلام توریہ کے پردہ کو چاک کرکے حقیقت کو واضح وآشکار کردیں۔

 Ø®ÙˆØ§Ø±Ø¬ Ú©ÛŒ ہدایت Ú©ÛŒ دوبارہ کوشش

مبرّد اپنی کتاب ” کامل “ میں امام علیہ السلام کا دوسرا مناظرہ نقل کرتے ھیں جو پھلے والے مناظرہ سے بالکل الگ ھے اور احتمال یہ ھے کہ یہ دوسرا مناظرہ ھے جو امام علیہ السلام نے خوارج سے کیا ھے، جس کا خلاصہ یہ ھے:

امام علیہ السلام : کیا تمھیں یاد ھے جس وقت لوگوں نے قرآن کو نیزے پر بلند کیا اس وقت میں نے کہا تھا کہ یہ کام دھوکہ اورفریب ھے ، اگر وہ لوگ قرآن سے فیصلہ چاہتے تو میرے پاس آتے اور مجھ سے فیصلے کے لئے کہتے ؟ کیا تمہاری نگاہ میں کوئی ایسا ھے جو ان دونوں آدمیوں کے مسئلہٴ حکمیت کو میرے اتنا برا اور خراب کہتا؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next